جمعرات‬‮ ، 13 جون‬‮ 2024 

بنکاک‘ ڈرائونی فلم ایک شخص کی جان لے گئی

datetime 7  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بینکاک (این این آئی) ڈرائونی فلم ایک شخص کی جان لے گئی۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق تھائی لینڈ میں چھٹیاں گزارنے والا برطانوی شخص سینما میں ڈراؤنی فلم دیکھتے ہوئے چل بسا، 77 سالہ ریٹائرڈ برطانوی شخص برنارڈ چیننگ سینما میں نئی ریلیز مشہور ہارر فلم ’ اینا بیل کمز ہوم‘ دیکھ رہے تھے کہ بیٹھے بیٹھے جان کی بازی ہار گئے تاہم لوگوں کو فلم ختم ہونے کے بعد ہی اس کا پتا چلا۔فلم ختم ہونے کے بعد خاتون نے برنارڈ کو اپنی سیٹ پر دیکھا جو انتقال کر چکا تھا جس کے بعد اس نے انتظامیہ کو آگاہ کیا، خاتون اس وقت خوف سے کانپ رہی تھی

اور ایمبولینس طلب کی گئی۔ ایمبولینس کے عملے نے مردہ قرار دیتے ہوئے انکی لاش کو ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال پہنچا دیا۔اس سے قبل سینما کے عملے نے لوگوں کو برنارڈ کی تصاویر اور ویڈیو بنانے سے منع کردیا جبکہ کئی لوگ آس پاس بیٹھے فلم دیکھ رہے تھے اور انہیں احساس ہی نہیں ہوا کہ پاس بیٹھا شخص اب اس دنیا میں نہیں رہا۔پولیس نے کہا کہ موت کی وجہ جاننے کے لیے برنارڈ کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا اور اس کے بعد اس کی لاش برطانیہ بھجوانے کے انتظامات کئے جائیں گے۔ دوسری جانب برطانیہ کا سفارتی عملہ مسلسل اس معاملے پر تھائی لینڈ سے رابطے میں ہے۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…