منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

لبھوشن یادیو کا انٹرویو ٹی وی پر چل سکتا ہے لیکن سابق صدر کا نہیں آخرکیوں؟بلاول حکومت پر برس پڑے ، کھری کھری سنا دیں 

datetime 7  جولائی  2019

ڈیرہ اسماعیل خان(آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ اس کٹھ پتلی اور سیلیکٹڈ حکومت کے خلاف نکلے ہیں،بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کا انٹرویو ٹی وی پر چل سکتا ہے لیکن سابق صدر کا نہیں، آخرکیوں؟۔ڈیرہ اسماعیل خان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو نے غریبوں کے حقوق کے لیے جدوجہد کی جبکہ میری

والدہ اور نانا ذوالفقار علی بھٹو نے جمہوریت کے لیے قربانی دی۔انہوں نے کہا کہ آج اس دھرتی پر کھڑا ہوں جسے کبھی آمریت اور دہشت گردی نے نشانہ بنایا اس لعنت نے وزیرستان اور دیگر قبائلی علاقوں کو تار تار کیا۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ میں شہیدوں کا مشن پورا کرنے کے لیے نکلا ہوں اور ہم پاکستان کادفاع کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر باجوڑ میں پہلا اسپتال اور کالج بنا تو وہ ذوالفقارعلی بھٹو نے بنایا جبکہ ٹانک تک سوئی گیس پیپلز پارٹی دور میں فراہم کی گئی۔چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے لوگوں کو جینے کا شعور دیا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے باوجود خیبرپختون خوا کے عوام بھاگے نہیں بلکہ مقابلہ کیا، میںشہیدوں کا دکھ سمجھ سکتا ہوں میں بھی اسی دریا سے گزرا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ قربانیوں کے باوجود دنیا میں ہمارے بیانیے کو کیوں تقویت نہیں مل رہی؟ سوال پوچھنا ہمارا حق ہے کہ دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو کیوں سزا نہیں مل رہی؟بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کا انٹرویو ٹی وی پر چل سکتا ہے لیکن سابق صدر کا نہیں، آخرکیوں؟ان کا مزید کہنا تھا کہ اس مٹی کی محبت میں ہم نے وہ قرض بھی اتارے جو واجب بھی نہ تھے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…