اسلام آباد(نیوزڈیسک)امریکہ روانگی سے قبل ہی بطور مہمان خصوصی روس کے دورے کا اعلان،روسی صدر ولادی میر پیوٹن اور عمران خان کی قربت نے بھارت،امریکہ اور یورپ کو بھی چونکادیا،عالمی سطح پر نئی صف بندیاں،امریکی صدر ٹرمپ کی دعوت پر وزیراعظم عمران خان اسی ماہ جولائی میں امریکہ کا دورہ کریں گے،ٹرمپ عمران ملاقات 22 جولائی کو ہو گی، امریکی صدر کی دعوت پر وزیراعظم امریکہ کا دورہ کریں گے، ٹرمپ عمران ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات کو
بحال کرنے پر فوکس کیا جائیگا۔ عمران خان کے دورہ امریکہ سے قبل وزیراعظم عمران خان کا دورہ روس کا اعلان خاص اہمیت کا حامل قرار دیاجارہاہے کیونکہ ٹرمپ عمران ملاقات کے صرف ایک ماہ بعد ہی عمران خان کی روس میں روسی صددر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات ہوگی اور ٹرمپ عمران ملاقات کے تناظر میں روس کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کا از سر نو تعین بھی کیاجاسکتاہے۔ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ قازقستان میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کی قربت نے نہ صرف بھارت بلکہ امریکہ اور یورپ کو بھی چونکادیا ہے،پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے آغاز کے بعد عالمی سطح پر نئی صف بندیاں جاری ہیں اور پاکستان چین اور روس کے قریب تر ہوتاجارہاہے ایسے موقع پر امریکہ جس کو افغانستان میں پاکستان کی ضرورت ہے وہ پاکستان کو ناراض نہیں کرنا چاہے گا اور توقع کی جارہی ہے کہ پاکستان کو وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ اور اس کے بعد دورہ روس دونوں سے خاصے فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کو روسی صدر کی دورہ روس کی دعوت دیدی وزیراعظم عمران خان نے روسی صدر کی دعوت قبول کرلی۔ذرائع کے مطابق روسی صدر کی جانب سے دعوت بشکک میں ایس سی او سمٹ میں دی گئی۔ ذرائع کے مطابق روسی صدر نے وزیر اعظم سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ خوشی ہوگی کہ اگر آپ روس میں ہونیوالی کثیرالملکی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
وزیر اعظم عمران خان نے جواب دیا کہ میں ضرور آؤنگا، ذرائع کے مطابق وزیراعظم ستمبر میں روس جائینگے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان روسی شہر ولادی وستوک میں ہونیوالے کثیرالملک ایسٹرن اکنامک فورم میں شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ایسٹرن اکنامک فورم 4-6 ستمبر کو روسی شہر ولادی ووستوک میں ہوگا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم بطور روسی صدر کے مہمان خصوصی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق کانفرنس میں ایک بار پھر پاک بھارت وزراعظم ایک چھت کے نیچے ہونگے۔