اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم نے چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کے لئے وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی کوٹاسک دے دیا۔ایک انٹرویومیں اعظم سواتی نے کہاکہ جس طرح حزب اختلاف کو بجٹ کے معاملے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، اسی طرح عدم اعتماد کی تحریک میں بھی انہیں ناکامی ہوگی۔اعظم سواتی نے کہا کہ سینیٹ ممبران کے چہرے بتا رہے ہیں کہ ایوان میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی اور صادق سنجرانی ہی چیئرمین رہیں گے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ عدم اعتماد کی تحریک کو ناکام بنانے کے لئے وزیر اعظم نے انہیں جو ٹاسک دیا ہے اس میں کامیاب ہونگے۔پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کے لئے نمبر گیم واضح ہے تاہم جو رکن پارٹی پالیسی کیخلاف ووٹ دے گا اس کیخلاف کارروائی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے منحرف ہونے کی صورت میں خیبر پختونخواہ کے سینیٹرز کو وارننگ جاری کر دی ہے۔