کراچی (این این آئی) درخشاں پولیس نے ڈیفنس کے رہائشی اور تحریک انصاف کے رہنما اسرار عباسی کے گھر پر چھاپہ مار کر 14سالہ گھرملازمہ کو بازیاب کرالیا، کمسن لڑکی کے ساتھ زیادتی کی گئی۔ملزمہ نے بیان دیا کہ پانچ ملزمان نے اسے نشہ آور ادویات کھلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا،ملزمان میں اسرار عباسی، بلال انعم، صفیہ، کرن شامل ہیں جنہوں نے لڑکی کو گھر میں قید کرکے رکھا گیا،تشدد بھی کیا گیا۔
قبل ازیں اہل خانہ کی جانب سے اطلاع سامنے آئی تھی کہ پی ٹی آئی رہنما اسرار عباسی نے چار ماہ قبل دو لڑکیوں کو نوکری کے لیے بلایا اس کے بعد سے دونوں سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔اہل خانہ نے الزام عائد کیا کہ اسرار عباسی نامی شخص لڑکیاں سپلائی کرتا اور کالا دھندا کرتا اور کرواتا ہے لڑکی کے ماموں کی کوشش سے ایک لڑکی چار روز پہلے مدینہ ٹاون تھانے میں بلدیہ ٹاؤن اور 4 لڑکیوں کو ہفتہ کی صبح رینجرز کی مدد سے ڈیفنس درخشاں تھانے کی حدود سے برآمدکرایا گیا۔بازیاب ہونے والی لڑکیوں کے ماموں نے مطالبہ کیا کہ ایسے کالے دھندے کرنے کرانے والے لوگوں کو بے نقاب کیا جائے اور یہ لوگ سیاسی شلٹر لیتے ہیں، سیاسی وابستگی کے باعث ایس ایچ او درخشاں فیملی کے ساتھ تعاون نہیں کر رہے اور سیاسی دباؤ بھی ڈال رہے ہیں۔بعد ازاں صحافیوں نے جب اہل خانہ سے رابطہ کیا تو درخشاں پولیس نے لڑکی کے والدین کی نشاندہی پر ڈیفنس فیز 6 میں کارروائی کی اور انعم نامی خاتون کے فحاشی کے اڈے سے لڑکی سے بازیاب کرایا۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ بازیاب لڑکی کو نشہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا جاتارہا، لڑکی کے والدین کو 20ہزار روپے ماہانہ تنخواہ کا لالچ دیاگیا تھا، ملزمان کے پورے گروہ کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا البتہ ابھی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ درخشاں پولیس نے ڈیفنس کے رہائشی اور تحریک انصاف کے رہنما اسرار عباسی کے گھر پر چھاپہ مار کر 14سالہ گھرملازمہ کو بازیاب کرالیا، کمسن لڑکی کے ساتھ زیادتی کی گئی۔