جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

دنیا کی نویں بڑی چوٹی نانگا پربت سرکرنے کا کارنامہ کس پاکستانی نے سر سج گیا

datetime 5  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) پاکستان کے نامور کوہ پیما محمد علی سدپارہ نے دنیا کی نویں بڑی اور پاکستان کی دوسری بڑی چوٹی نانگا پربت 8125-M ایک۳بار پھرسر کرلی ہے۔ سیکریٹری الپائن کلب آف پاکستان کرار حیدری نے میڈیا کو بتایا محمد علی سدپارہ نے یہ کارنامہ پانچویں مرتبہ سر انجام دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ محمد علی سدپارہ پاکستان کے پہلے کوہ پیما ہیں جنہوں نے دنیا کی چودہ ، آٹھ ہزار میٹر بلند چوٹیوں میں سے سات چوٹیاں سر کر چکے ہیں۔محمد علی سدپارہ کے ہمراہ 10 غیر ملکی کوہ پیما ئوں نے بھی نانگا پربت کی چوٹی سر کی ہے۔یاد رہے محمد علی سد پارہ نے 17 مئی کو چین اور نیپال کے درمیان دنیا کی پانچویں بلندترین چوٹی مکالو پر قومی پرچم لہرایا جس کی بلندی 8485 میٹر ہے۔مذکورہ چوٹی دنیا کے بلند ترین پہاڑ مائونٹ ایوریسٹ سے 19 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے اور اسے پہلی بار 1954 میں امریکی سیاحوں کے ایک گروپ نے سر کیا تھا۔محمد علی سد پارہ نے گزشتہ ماہ دنیا کی چوتھی بلند ترین چوٹی لہوسٹ کو سرکیا تھا جس کی اونچائی 8516 میٹر ہے۔انہیں پہلے پاکستانی ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے جس نے قاتل پہاڑ کے نام سے مشہور نانگا پربت کوسردیوں میں سرکیا یہ کارنامہ علی سد پارا نے 2016 میں انجام دیا تھا۔پاکستانی کوہ پیما اب تک کے ٹو(8611)، گاشیر برم ون(8080)، گاشیر برم ٹو(8034)، نانگا پربت(8126) اور بروڈ(8051) بھی سر چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…