پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

رانا ثنا اللہ کی گرفتاری تماشہ قرار

datetime 5  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ کی گرفتاری ایک تماشہ ہے، سب اس پر ہنس رہے ہیں، ملک میں مہنگائی عروج پر ہے، حکومت کو سیاسی انتقام سے بالاتر ہوکر سامنے آنا چاہیے، عمران خان اپنی فکرکریں اور حکومت ایسے بیج نا بوئے جس کو کاٹنا مشکل ہوجائے۔لاہور کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی

گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ رانا ثنااللہ کی گرفتاری نہیں، یہ قوم کے ساتھ تماشہ اور مذاق ہے، پوری قوم اس مذاق پر ہنس رہی ہے لیکن یہ تماشہ زیادہ دیر تک نہیں چلتا، قوم سب جانتی ہے کہ رانا ثنااللہ پر کیا کیس بنایا گیا۔انہوںنے کہاکہ 72سال بعد بھی بھینس چوری اور منشیات کے مقدموں کا سلسلہ بند نہیں ہوسکا، حکومت کو سیاسی انتقام سے بالاتر ہوکر سامنے آنا چاہیے، حکومت ایسے بیج نا بوئے جس کو کاٹنا مشکل ہوجائے، رانا ثنااللہ کے خلاف جب کچھ نا ملا تو منشیات کا مقدمہ ڈال دیا، منشیات کے الزام کے بعد کوئی کسر رہ نہیں گئی۔انہوں نے کہا کہ یہ پیشیوں کا سیزن ہے، پیشیاں مذاق بنی ہوئی ہیں، قوم دیکھ رہی ہے، قوم پر مہنگائی کا طوفان امڈ آیا ہے، جو مشکل وقت قوم پر آیا ہے، اللہ تعالی اسے دور کرے، اپوزیشن عوام کے ساتھ کھڑی ہے، عوام کی زندگی قیامت بنا دی گئی ہے۔حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ عمران خان کی حالت قابل ترس ہے وہ بغض اور حسد میں گرفتار ہیں، یہ دن تھوڑے ہیں ظلم کی رات ڈھل جائے گی، مجھے اپنی فکر نہیں اللہ ملک کی خیر کرے، پروڈکشن آرڈر نہ ملنے کی کوئی پرواہ نہیں، عمران خان اپنی فکر کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…