اسلام آباد(آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ فسطائی ذہنیت عمران خان نے ہر مخالف آواز کو بند کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے مگر ہم اس اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں ۔وزیر اعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ فسطائی ذہنیت اور بہتان نیازی کی جو اپنے سواء کسی کو
برداشت نہیں کرتا اپوزیشن کو جیلوں میں بند کرکے وہ عوام دشمن اور آئی ایم ایف بجٹ سے لوگوں کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے مگر ہم مہنگائی کیخلاف سڑکوں پر بھی نکلیں گے اور پارلیمنٹ میں بھی حکومت کو مشکلات سے دوچار کریں گے انہوں نے کہا کہ فسطائی ذہنیت عمران نیازی نے ہر مخالف آواز کو بند کرنے جو منصوبہ بنایا ہے اس میں ہم ان کو کامیاب نہیں ہونے دینگے.