اسلام آباد( آن لائن ) پارلیمنٹرینز کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے پاکستانی پارلیمنٹرینز کرکٹ ٹیم کے ارکان، کوچ اور دیگر آفیشلز جمعہ کو اسلام آباد سے برطانیہ روانہ ہو گئے۔ اسلام آباد سے برطانیہ روانہ ہونیوالوں میں وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور، کوچ ایاز اکبر، سید علی حیدر، عمران خٹک سمیت دیگر اراکین پارلیمنٹ شامل ہیں۔ برطانیہ روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر امور
کشمیر علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کیلئے بھر پور تیاری کی ہے، ٹیم میں اچھے باولرز اور بیٹسمین شامل ہیں، وفاقی وزیر نے کہاکہ کرکٹ ٹیم تو ورلڈ کپ نہ جیت سکی توپارلیمنٹیرنز ورلڈ کپ جیتنے کی پوری کوشش کرینگے جبکہ تین ماہ تک ورلڈ کپ کیلئے بھر پور تیاری کی۔ انہوں نے کہاکہ ورلڈ کپ میں قوم کو انشااللہ اچھی خبر دینگے، پارلیمنٹرینز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ایاز اکبر یوسف زئی نے کہاکہ پارلیمنٹرینز ورلڈ کپ میں بہتر نتائج کیلئے پر امید ہے، پارلیمنٹرینز کی فٹنس اور تکنیک کو بہتر بنانے پر توجہ دی، ایاز اکبر نے کہاکہ ورلڈ کپ سے قبل پریکٹس میچز میں حصہ لینگے، ٹیم کیساتھ روانہ ہونیوالے ممبران پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ تربیتی کیمپ میں ہم نے اپنی تکینکس تو بہتر بنایا، پوری ٹیم فٹ ہے، ورلڈ کپ میں ایک اچھی پرفارمنس دیکھنے کو ملے گی .