اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان موسم شدید گرم رہے گا ۔ جمعہ کو محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے بعض علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ،آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ،،ہزارہ ڈویژن،پشاور،، مردان، کوہاٹ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان کے اکثر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی ،گوجرانوالہ،لاہور، فیصل آباد،سرگودھا ڈویژن میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسی دوران ملتان،ڈی جی خان،بہاولپور ڈویژن میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں تیزہوائوں /آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ اور اتوار کے دوران بالائی پنجاب،،خیبرپختونخوا کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، سوموار سے مون سون کا سلسلہ شدت اختیار کرنے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس دور ان پنجاب کے بعض علاقوں اور کشمیر میں موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے ،گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور چند مقامات پر شدید گرم رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے چند مقامات پر بارش ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق سب سے زیآدہ درجہ حرارت سبی 48 ڈگری رہا۔