میلبرن(نیوز ڈیسک ) ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ اگر آپ دفتر یا گھر میں کام کرتے ہوئے ذہنی تھکن کے باعث اپنی توجہ میں کمی محسوس کریں تو صرف 40 سیکنڈ تک کسی پرفضا اور سرسبز مقام کی تصویر دیکھنے سے بھی ذہنی توجہ اور ارتکاز میں اضافہ کرسکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق سر سبز مقام کی تصویر بھی ذہن پر وہی اثرات مرتب کرتی ہے جس طرح کسی قدرتی منظر میں خود جاکر کوئی شخص تازگی محسوس کرتا ہے۔ ماہرین کی جانب سے تجربہ کیا گیا جس میں طالب علموں کو اکتا دینے والا کام دیا گیا جس کے تھوڑی دیر بعد ایک گروپ کو تھوڑی دیر کے لیے ایک سرسبز منظر دکھایا گیا اور دوسرے گروہ کو کنکریٹ سے بنی چھت کا منظر دیکھنے کو کہا گیا اور جن افراد کو سرسبز منظر دکھایا گیا انہوں نے دوبارہ اپنا کام توجہ اور دلچسپی سے شروع کردیا جب کہ اس کے مقابلے میں دوسرے گروپ کی کارکردگی پر کوئی خاص فرق نہیں پڑا۔ آسٹریلوی ماہرین نفسیات اس تجربے کے بعد اس نتیجے پر پہنچے کہ تھوڑی دیر کے لیے سبز منظر کے نظارے کا وقفہ دماغی ارتکاز اور توجہ میں اضافہ کرتا ہے جب کہ اس تجربے کے بعد ماہرین نے مشورہ دیا کہ شہروں اور کام کی جگہ پر منظر میں کسی نہ کسی طرح فطری ماحول پیدا کیا جائے تاکہ کارکنوں میں کام کی صلاحیت بہتر بنائی جاسکے۔ ماہرین نے اس تجربے کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دفاتر اور عمارتوں میں سبزے کو جگہ دی جائے کیونکہ اس سے سیکڑوں افراد کی کارکردگی بڑھائی جاسکتی ہے جب کہ دفتر میں کام کے دوران اپنے کمپیوٹر پر فطری مناظر کے وال پیپرز رکھیں اور انہیں گاہے بہ گاہے دیکھتے رہیں۔
پر فضا اورسرسبز مقامات کی تصاویر ذہنی تھکاوٹ دورکرکے توجہ بڑھاتی ہیں، ماہرین نفسیات
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پولیس کانسٹیبل کے بری ہونےپر لڑکی کی خودکشی کی کوشش کا کیس نیا موڑ اختیار کرگیا، DNA لڑکی کے حقیقی چ...
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
محبوبہ کا سر کاٹ کر ملزم شادی کی تیاریوں میں مشغول ہو گیا
-
پاکستان سے جنگ کے دوران گرائے گئے بھارتی رافیل طیاروں کے نمبر سامنے آگئے
-
دنیا کے امیر ترین خاندانوں کی فہرست جاری، ٹاپ 5 میں 3 عرب خاندان بھی شامل
-
فیض حمید نے 2 قیمتی گاڑیاں ثاقب نثار اور ان کے بیٹے کو دیں
-
ڈی ایس پی کی بیوی اور بیٹی کے قتل کیس میں ایک اور نیا موڑ آگیا
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی حکومت نے ملازمین کی موجیں لگادیں،ایڈوانس پنشن جاری کر دی
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
سونے کی فی تو لہ قیمت میں حیرا ن کن کمی
-
اب پاکستان فرسٹ نہیں سیکیورٹی فرسٹ ہوگا، اہم میٹنگ میں بڑے فیصلے کرلیے گئے
-
برسوں سے ملحد تھا، اب خدا پر یقین آگیا؛ ایلون مسک کا بڑا بیان















































