پیر‬‮ ، 06 اپریل‬‮ 2026 

مسئلہ کشمیر،پاک فوج کا واضح موقف سامنے آگیا

datetime 3  جون‬‮  2015 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور کشمیر لازم و ملزوم ہیں،کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نا مکمل ایجنڈا ہے،کشمیر کے مسئلے کو حل کئے بغیر خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا،ہمارا دشمن تنازعات پیدا کر کے ملک کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے ،کسی ملک کو پراکسی وار کی اجازت نہیں دیں گے،آئی ایس پی آر کے ترجمان عاصم سلیم باجوہ کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بدھ کے روز آرمی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ کیا اور منعقدہ تقریب سے خطاب کیا ۔جنرل راحیل شریف نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ مستقبل کی جنگوں کے خدوخال تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں، پاکستان اور کشمیر ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم ہیں،کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نا مکمل ایجنڈا ہے،مسئلہ کشمیر کو حل کئے بغیر خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا،مسئلہ کشمیر کوکشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل ہونا چاہیے ،کشمیر کا حل صرف اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق ہی قابل قبول ہوگا، مستقبل کے لئے جنگی حکمت عملی میں تیزی سے تبدیلیاں آرہی ہیں۔آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کی کامیابی میں سول ملٹری تعاون ناگزیر ہو چکا ہے ، آپریشنضرب عضب سے سیاسی و عسکری قیادت میں ہم آہنگی میں اضافہ ہوا ہے جس سے دہشت گردی کے خاتمے میں مدد ملی ہے،آپریشن ضرب عضب نے باالخصوص شہری علاقوں میں فیصلہ کن کارروائی کیلئے گنجائش اور راہ ہموار کی ہے،دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن میں شاندار کامیابی حاصل ہوئی ہیں اور ضرب عضب آپریشن کامیابی کی طرف اختتام پذیر کی جانب بڑھ رہا ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ ہمارا دشمن دہشت گردی کو ہوا دیکر ملک میںعدم استحکام پیدا کررہا ہے اور دشمن دہشت گردوں کی حمایت کررہے ہیں،پاکستان مکروہ عزائم کو خاک میں ملانے کی بھر پور صلاحیت اور عزم رکھتا ہے،کسی دوسرے ملک و پاکستان کے خلاف پراکسی وار کی اجازت نہیں دیں گے ،انہوں نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کی خواہش رکھتے ہیںلیکن امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے ۔آرمی چیف نے کہا کہ ملک میں دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن مرحلہ شروع ہے اور آپریشن ضرب عضب کامیابی کی طرف اختتام پذیر کی جانب بڑھ رہا ہے اور دہشت گردوں کے خلاف آخری ضرب لگانے کی ضرورت ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…