پیر‬‮ ، 02 مارچ‬‮ 2026 

سینیٹرز کے اثاثوں کی تفصیلات جاری ،اعظم سواتی امیر ترین ارکان میں شامل ،کون کون غریب نکلا؟پڑھئے تفصیلات

datetime 3  جولائی  2019 |

اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن پاکستان نے سینیٹرز کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردیں جس کے مطابق اعظم سواتی امیر ترین ارکان میں شامل ہیں۔الیکشن کمیشن نے ارکان سینیٹ کے مالی سال 2018-19 کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردیں جن کے مطابق پی ٹی آئی کے اعظم سواتی امیر ترین سینیٹرز میں شامل ہیں اور ایک ارب 85 کروڑ 61 لاکھ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔

ان کے ساتھ ساتھ سینیٹر تاج آفریدی بھی ایک ارب 30 کروڑ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں۔دوسری جانب ن لیگ کے پرویز رشید اور جماعت اسلامی کے سراج الحق غریب سینٹرز میں شامل ہیں۔ پرویز رشید کے اثاثوں کی مالیت 23 لاکھ روپے اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی 31 لاکھ روپے ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی دس کروڑ روپے، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا 26 کروڑ 52 لاکھ، قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز 23 کروڑ اور اپوزیشن لیڈر راجا ظفر الحق ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں جبکہ راجا ظفر نے 7 جائیدادوں کی مالیت ظاہر نہیں کی۔وزیر قانون فروغ نسیم 48 کروڑ، سینیٹر طلحہ محمود 33 کروڑ 26 لاکھ، فیصل جاوید 1 کروڑ 83 لاکھ، سینیٹر آصف کرمانی 4 کروڑ 34 لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں۔علامہ اقبال کے پوتے سینیٹر ولید اقبال کے اثاثوں کی مالیت 13 کروڑ، سینیٹر شیری رحمان 25 کروڑ، سینیٹر مشاہداللہ خان 2 کروڑ 44 لاکھ، فاروق ایچ نائیک کے 9 کروڑ ، مصطفی نواز کھوکھر کے 17 کروڑ 47 لاکھ، سینیٹر رحمان ملک 8 کروڑ روپے، ڈاکٹر شہزاد وسیم کے 33 کروڑ، سینیٹر مرزا محمد آفریدی 41 کروڑ اور سینیٹر رضا ربانی 12 کروڑ 32 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



امانت خان شیرازی


بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…