بدھ‬‮ ، 23 ستمبر‬‮ 2026 

غریب کا آخری سہارا بھی چھن گیا،یوٹیلیٹی اسٹورز پراشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، آٹا، چاول،چینی ،گھی ریکارڈ مہنگا

datetime 3  جولائی  2019 |

کراچی(این این آئی)کھانے پینے کی اشیاء کی سستے داموں فراہمی کیلئے بنائے گئے یوٹیلیٹی اسٹورز پر بھی اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ قیمتوں میں اضافے سے صارفین پریشانی کا شکار بن کر رہ گئے ہیں۔یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی قیمتوں پر فراہم کی جانے والی اشیاء کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے۔آٹے کے بیس کلو گرام کے تھیلے کی قیمت 730سے بڑھا کر750روپے کردی گئی اور مزید قیمت بڑھانے کیلئے فی تھیلا 805 روپے

کی نئی کوٹیشن بھی ارسال کردی گئی جبکہ چاول کی قیمت فی کلو 30روپے، چینی کی قیمت 3 روپے فی کلو، گھی، ٹوتھ پیسٹ، صابن، شیمپو سمیت دیگر اہم ضروریات زندگی کی قیمتیں 20 سے 30 روپے بڑھا دی گئیں جس سے شہری پریشانی کا شکار ہیں۔دوسری جانب یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے حکام کاکہناہے کہ مہنگائی کے تناسب سے اشیاء کی قیمتیں بڑھائی گئی ہیں البتہ حالیہ بجٹ کی منظوری کے بعد ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…