بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

کارتک آرین فلموں کے پسندیدہ ہیرو بننے لگے

datetime 3  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بولی ووڈ رومانٹک ہیرو کارتک آرین سیکوئل فلموں کے پسندیدہ ترین ہیرو بنتے جا رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ انہیں کھلاڑی ہیرو اکشے کمار کی 2007 میں ریلیز ہونے والی فلم ’بھول بھلیاں‘ کے سیکوئل میں بھی کاسٹ کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

ٹی سیریز کے مالک بشن کمار 2007 کی ہارر کامیڈی فلم ’بھول بھلیاں‘ کے سیکوئل بنانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور فلم کے لیے کارتک آرین نے رضامندی ظاہر کردی۔رپورٹ کے مطابق اگرچہ ابھی تک حتمی طور پر بھول بھلیاں کے سیکوئل کے ہدایت کار اور دیگر کاسٹ کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، تاہم امکان ہے جلد ہی اس حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔کارتک آرین نے حال ہی میں بولی وڈ کے چھوٹے خان سیف علی خان کی رومانٹک فلم ’لو آج کل‘ کے سیکوئل کی شوٹنگ مکمل کی تھی۔اور وہ ان دنوں ماضی کی ایک اور مقبول بولی وڈ فلم ’پتی، پتنی اور وہ‘ کے سیکوئل کی شوٹنگ شروع کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔علاوہ ازیں کارتک آرین جلد ہی اکشے کمار اور جان ابراہم کی ماضی کی فلم ’دوستانہ‘ کے سیکوئل میں بھی جلوے دکھاتے نظر آئیں گے۔کارتک آرین سے قبل ورون دھون کو سیکوئل فلموں کا ہیرو مانا جا رہا تھا، کیوں کہ وہ جہاں ’جڑواں‘ کے سیکوئل میں دکھائی دیے، وہیں وہ جلد ہی ’کولی نمبر ون‘ کے سیکوئل کی شوٹنگ بھی شروع کریں گے۔علاوہ ازیں اطلاعات ہیں کہ ورون دھون ماضی کی مقبول فلم ’شادی نمبر ون‘ کے سیکوئل میں بھی رومانس کرتے دکھائی دیں گے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ورون دھون کے ساتھ ’کولی نمبر ون‘ کے سیکوئل اور کارتک آرین کے ساتھ ’لو آج کل‘ کے سیکوئل میں چھوٹے خان سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان جلوے دکھاتی نظر آئیں گی۔اور خیال کیا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر سارہ علی خان کو ہی کارتک آرین کے ساتھ ’بھول بھلیاں‘ کے سیکوئل میں بھی کاسٹ کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ 2007 میں سامنے آئی فلم ’بھول بھلیاں‘ 2005 کی کامیاب تامل فلم ’چندرمکھی‘ کا ریمیک تھی جس میں رجنی کانتھ نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔فلم ’بھول بھلیاں‘ میں اکشے کمار، ودیا بالن، شائنی اہوجا اور امیشا پٹیل نے مرکزی کردار نبھائے تھے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…