ہفتہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2026 

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی،سرمایہ کاری مالیت میں بڑااضافہ

datetime 1  جولائی  2019 |

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز اتارچڑھاؤ کے بعد تیزی رہی تاہم کے ایس ای100انڈیکس33900کی نفسیاتی حدپرمستحکم رہا،تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں 1ارب66کروڑ روپے سے زائدکااضافہ،کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت77.53فیصدکم جبکہ49.36فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے سبب کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہواٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے

ایس ای100انڈیکس33825پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھا گیاتاہم بعد ازاں حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاؤسزسمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے فوڈز،توانائی،بینک،سیمنٹ اور دیگرمنافع بخش سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پرخریداری کی گئی، جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں ریکوری آئی اور مندی کے اثرات زائل ہوگئے،ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس34068پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیاتاہم سیاسی افق پر چھائی بے یقینی سبب کے ایس ای100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرارنہ رہ سکاتاہم اتارچڑھاؤکاسلسلہ سارادن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام کے ایس ای100انڈیکس94.75پوائنٹس اضافے سے 33996.33پوائنٹس پر بندہوا۔پیرکو مجموعی طور پر314کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے155کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،140کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ19کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 1ارب66کروڑ65لاکھ48ہزار837روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر68کھرب88ارب96کروڑ73لاکھ31ہزار556روپے ہوگئی۔پیرکومجموعی طور پر4کروڑ80لاکھ46ہزار80شیئرزکاکاروبارہوا،

جوجمعہ کی نسبت16کروڑ58لاکھ63ہزار460شیئرززائدہیں۔قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے نیسلے پاکستان کے حصص سرفہرست رہے،جس کے حصص کی قیمت332.13روپے اضافے سے6999.00 روپے اورباٹاپاک کے حصص کی قیمت59.69روپے اضافے سے1440.00روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی فلپس موریس کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت179.00روپے کمی سے3401.00روپے اورمری بریوری کے حصص کی قیمت20.47روپے کمی

سے743.17روپے ہوگئی۔پیرکویونٹی فوڈزکی سرگرمیاں 1کروڑ39لاکھ5ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت46پیسے اضافے سے10.88روپے اورٹی آرجی پاک لمیٹڈکی سرگرمیاں 20لاکھ79ہزارشیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرزکی قیمت7پیسے کمی سے16.38روپے ہوگئی۔پیرکوکے ایس ای30انڈیکس80.90پوائنٹس اضافے سے15973.89پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس105.30پوائنٹس اضافے سے54223.78پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس9.73پوائنٹس اضافے سے24995.78پوائنٹس پربندہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…