پورے ملک میں بجٹ نافذ ، موبائل،گاڑی ،اسلحہ ،جیولری ،پرفیوم مہنگے، جوس، شہد، خشک میوہ جات، کافی صابن اور کپڑوں کی قیمت میں بھی 50فیصد تک اضافہ کر دیا گیا

1  جولائی  2019

کراچی(این این آئی)وفاقی حکومت نے 569اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی بڑھا دی ہے،اب موبائل فون،گاڑی ،اسلحہ ،جیولری اور پرفیوم سب مہنگا ملے گا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے درآمدی اشیاء پراضافی ڈیوٹی وصول کرنا شروع کردی ہے ۔سونے کے بعد خواتین کے لیے نقلی زیورات اور جیولری خریدنا بھی مشکل ہو گیا۔

پھلوں کا جوس، شہد، خشک میوہ جات، کافی، صابن، پرفیوم اور کپڑوں کی قیمت میں بھی 50فیصد تک اضافہ کر دیا گیا ۔اسی طرح پنیر اور دہی پر بھی اضافی درآمدی ڈیوٹی عائد ہو گئی ہے۔ موبائل فونز 16500روپے تک مہنگے ہو گئے ہیں۔بیرون ملک سے آنے والی گاڑیوں کی قیمتوں میں 70 سے 90فیصد درآمدی ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔ سائیکل منگوانے پر بھی 10فیصد ڈیوٹی دینا ہو گی ۔ 569درآمدی اشیاء کی قیمتوں میں90فیصد تک اضافہ کر دیا گیاہے۔30 ڈالر مالیت والے موبائل فون پر165 روپے ڈیوٹی عائد کی گئی ہے جبکہ 30 سے 100 ڈالر مالیت والے موبائل فون پر 1620 روپے ڈیوٹی عائد کی گئی ہے ۔اسی طرح 100 سے 200 ڈالر مالیت والے موبائل فون پر 2430 روپے ، 200 سے 350 ڈالر مالیت والے موبائل فون پر 3240 روپے اور 350 سے 500 ڈالر مالیت والے موبائل فون پر 9450 روپے ڈیوٹی عائد ہو گی ۔حکومت کی طرف سے 500 ڈالر سے زائد مالیت والے موبائل فون پر 16 ہزار 650 روپے ڈیوٹی عائد کی گئی ہے ۔اسی طرح 1000 سے 1300 سی سی انجن والی گاڑیوں پر 15 فیصد ڈیوٹی عائد کی گئی ہے جب کہ 1800 سے 3000 سی سی انجن والی استعمال شدہ گاڑیوں پر 70 فیصد جبکہ نئی گاڑیوں پر 90 فیصد ڈیوٹی عائد ہو گی ۔

3000 سی سی سے زائد انجن والی گاڑیوں پر 70 فیصد ڈیوٹی جبکہ پرانی آل ٹیرین وہیکلز کی درآمد پر 70 فیصد جبکہ نئی پر 90 فیصد ڈیوٹی عائد ہو گئی ہے ۔ایف بی آر نے سائیکلوں کی درآمد پر 10 فیصد ڈیوٹی اور کلائی والی گھڑیوں کی درآمد پر بھی 30 فیصد ڈیوٹی عائد کی ہے ۔آٹومیٹک اور سیمی آٹومیٹک پسٹل پر 20 فیصد جبکہ بندوقوں پر 25 فیصد ڈیوٹی عائد ہو گی ۔اسی طرح فلموں کی درآمد پر 3000 روپے فی منٹ ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی جا چکی ہے ۔

جب کہ پنیر اور دہی کی درآمد پر بھی 50 فیصد ڈیوٹی لگائی گئی ہے ۔خواتین کے زیراستعمال آرٹیفیشل جیولری یعنی نقلی زیورات پر بھی مہنگی کر دی گئی ہے، ایف بی آر نے آرٹیفیشل جیولری کی درآمد پر 45 فیصد ڈیوٹی عائد کر دی ہے ۔فروٹ جوس کی درآمد پر 60 فیصد اور شہد کی درآمد پر 30 فیصد ڈیوٹی عائد کی گئی ہیجب کہ خشک میوہ جات پر 20 فیصد ، کافی پر 15 فیصد اور صابن پر 20 فیصد ڈیوٹی عائد کی گئی ہے ،پرفیومز پر 50 فیصد، کپڑے پر 10 فیصد، اور وال پیپر پر 30 فیصد ڈیوٹی لگائی گئی ہے ۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…