اسلام آباد(آن لائن) حکومت نے انرجی مکس میں درآمدی ایندھن پر انحصار کم کر نے کے لئے ایک جامع حکمت عملی پر عمل شروع کر دیا ہے اور گزشتہ مالی سال کے دوران انرجی مکس میں تیل پر انحصار میں 31.2 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ پاور ڈویژن کے ذرائع کے مطابق مالی سال کے دوران مالی سال2018-19کے دوران انرجی مکس میں گیس پر انحصار 34.6 فیصد کم ہوا ہے۔ اس عرصے کے دوران پن بجلی کی پیداوار کا انرجی
مکس میں حصہ7.7 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔2015 ء سے 2018ء کے دوران انرجی مکس میں درآمدی ایل این جی کے شیئر میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ مالی سال 2015ء میں انرجی مکس میں درآمدی ایل این جی کا حصہ 0.7 فیصد تھا جو مالی سال 2018-19 ء میں بڑھ کر8.7 فیصد تک پہنچ گیا ہے ہے جبکہ مالی سال 2018-19ء کے دوران ان قابل تجدید مزید وسائل کا انرجی مکس میں حصہ1.1 فیصد اور نیوکلئیر ذرائع کا حصہ 2.7 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔