اسلام آباد ( آن لائن) خیبر پختونخوا میں درگئی ہائیڈرو الیکٹرک پاور سٹیشن کی بحالی اور استعداد بڑھانے کے منصوبے پر رواں مالی سال کے دوران 35 کروڑ روپے سے زائد خرچ کئے جائیں گے۔ وزارت آبی وسائل ڈویژن کے ذرائع کے مطابق ایکنک نے نومبر 2018ء میں درگئی ہائیڈرو الیکٹرک پاور سٹیشن کی پیداواری استعداد 20
سے 22 میگاواٹ تک بڑھانے کے لئے 4 ارب روپے سے زائد کے تخمینے کی منظوری دی تھی جس میں 2 ارب 28 کروڑ روپے کا غیر ملکی زرمبادلہ بھی شامل ہے۔ رواں مالی سال کے سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں اس منصوبے کے لئی34 کروڑ 50 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔