بدھ‬‮ ، 23 ستمبر‬‮ 2026 

غیر ملکی کرنسیوں کے سامنے پاکستانی روپیہ بدترین گراوٹ کا شکار ، ڈالر، یورو ، پائونڈرکھنے والے مالا مال

datetime 30  جون‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی) گذشتہ ایک ہفتے کے دوران ڈالر کے سامنے پاکستانی روپیہ بدترین گراوٹ کا شکار رہا جس کی وجہ سے سے ڈالر سمیت دیگر غیر ملکی کرنسیوں کی قدرروپے کے مقابلے3روپے سے تقریبا 5روپے تک بڑھ گئی۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر2.83روپے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 156.97روپے سے بڑھ کر159.50روپے اور قیمت فروخت 157.17روپے سے بڑھ کر160روپے پر جا پہنچی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں زیر تبصرہ مدت میں ڈالر کی قدر میں4.30روپے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 156روپے سے بڑھ کر159.50روپے اور قیمت فروخت156.70روپے سے بڑھ کر161روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران یورو کی قدر 3روپے بڑھ گئی جس کے بعد یورو کی قیمت خرید176.80روپے سے بڑھ کر 179روپے اور قیمت فروخت 179روپے سے بڑھ کر182روپے ہو گئی اسی طرح3.60روپے کے نمایاں اضافے سے برطانوی پائونڈ کی قیمت کرید 197.50روپے سے بڑھ کر 200روپے اور قیمت فروخت199.90روپے سے بڑھ کر203.50روپے کی بلند سطح پر جا پہنچی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر او برطانوی پائونڈ کی قدر میں استحکام رہا تاہم یورو کی قدر میں50پیسے کی کمی واقع ہوئی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…