پشاور (آن لائن)گھی ، دالوں کی قیمتوں میں 10سے 80روپے فی کلو کا اضافہ ہو گیا ہے آٹے کی قیمت میں اضافہ کے بعد پشاور میں گھی فی کلو 10روپے مہنگا ہو گیا ہے۔ دوسرے درجے کے گھی 130روپے سے 10روپے اضافہ کے ساتھ 140روپے ، پہلے درجے کے گھی 165روپے سے 175روپے ، 135روپے سے 145روپے ، 180روپے سے 190روپے 16کلو 2000ہزار 2200روپے ،
2600سے 2800روپے پہلے درجے کے گھی ، آئل پانچ لیٹر 600روپے سے 680روپے ، پہلے درجے کے پانچ کلو آئل 850روپے سے 920روپے ، دال ماش 130روپے سے 180روپے ، دال مسور 80روپے سے 100روپے ، دال مونگ طوتی 110سے 160روپے تک پہنچ گئی ہے ملٹی نیشنل و نیشنل کمپنیوں نے سرف ، صابن ، سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بھی 5سے 80روپے تک کا اضافہ کردیا ہے۔