اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پناہ گزین بچوں کی تعلیم کیلئے خانہ کعبہ کا ایک سو سال سے زائد قدیم غلاف کا ٹکڑا پانچ لاکھ 72 ہزار ڈالر میں فروخت کردیا گیا۔پناہ گزین بچوں کی تعلیمی ضروریات خصوصاً کتابیں فراہم کرنے کے لیے دبئی میں شروع کی گئی مہم “ریڈنگ نیشن” کے سلسلے میں ہونے والی نیلامی میں ایک کروڑ ڈالر سے زائد کی رقم جمع کر لی گئی ہے۔رواں ہفتے ہونے والی نیلامی میں خانہ کعبہ کا ایک سو سال سے زائد قدیم غلاف کا ٹکڑا پانچ لاکھ 72 ہزار ڈالر میں فروخت کیا گیا۔سونے اور چاندی کے تاروں سے کڑھائی کے کام والا یہ غلاف
دبئی کے بادشاہ شیخ محمد بن راشد المکتوم کی ذاتی ملکیت میں تھا۔نیلامی میں برصغیر کے مغل دور کا ایک اور سترہویں صدی عیسوی کا ایک قرآن کے قلمی نسخے بھی رکھے گئے تھے اور ان میں سے ہر ایک کے لیے 68 ہزار ڈالر پیش کیے گئے۔گاڑیوں کی دبئی کی منفرد نمبر پلیٹس 70 لاکھ ڈالرز میں فروخت کی گئیں۔ریڈنگ نیشن مہم کا آغاز ماہ رمضان میں دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی طرف سے کیا گیا جس میں 73 لاکھ کتابیں عطیہ کرنے کے علاوہ عرب ممالک اور پناہ گزین کیموں میں دو ہزار سکول اور لائبریریاں قائم کرنے کے لیے رقم جمع کرنا ہے۔