اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اے این پی پشاور سٹی کے صدرسرتاج خان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا،نجی ٹی وی کے مطابق اے این پی پشاور کے صدرسرتاج خان کو گلبہارکے علاقے میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے نشانہ بنایا۔انہیں زخمی میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال پہنچایا گیا
تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے ،ملزم فائرنگ کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سرتاج خان کو ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جبکہ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ سرتاج خان کا قتل ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ ہے ،پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔