منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

انڈس موٹر کمپنی نے اپنی مختلف گاڑیوں کی قیمتوں میں 2 لاکھ 30 ہزار سے لیکر 8 لاکھ 30 ہزار روپے تک بڑھادی،اطلاق کب سے ہوگا؟اعلان کردیا گیا

datetime 29  جون‬‮  2019

کراچی( آن لائن ) روپے کی قدر میں کمی اور بجٹ 20-2019 میں 2.5 سے 7.5 فیصد تک کی شرح میں فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) عائد ہونے کے بعد انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی) نے اپنی مختلف گاڑیوں کی قیمتوں میں 2 لاکھ 30 ہزار روپے سے لے کر 8 لاکھ 30 ہزار روپے تک بڑھادی جس کا اطلاع یکم جولائی سے ہوگا۔

قیمتوں میں اضافے سے ٹویوٹا کرولا ایکس ایل آئی ایم ٹی اور ایکس ایک آئی اے ٹی کی قیمت بالترتیب 3 لاکھ 90 ہزار اور 4 لاکھ 15 ہزار اضافے سے 24 لاکھ 99 ہزار اور 25 لاکھ 99 ہزار روپے جبکہ جی ایل آئی ایم ٹی اور جی ایل آئی اے ٹی کی قیمت 3 لاکھ 85 ہزار اور 4 لاکھ 10 ہزار اضافے سے 27 لاکھ 49 ہزار اور 28 لاکھ 49 ہزار روپے ہوگئی۔ اسی طرح الٹس 1.6 کی قیمت 4 لاکھ 75 ہزار اضافے سے 31 لاکھ 49 ہزار روپے ہوگئی ہے۔نئی قیمتوں کے مطابق الٹس 1.8 ایم ٹی، الٹس 1.8 سی وی ٹی، گرینڈی ایم ٹی ایس آر اور گرینڈی سی وی ٹی ایس آر کی قیتمیں 30 لاکھ 69 ہزار روپے، 32 لاکھ 5 ہزار روپے، 32 لاکھ 60 ہزار روپے اور 34 لاکھ 9 ہزار روپے سے بڑھ کر بالترتیب 32 لاکھ 99 ہزار روپے، 34 لاکھ 49 ہزار روپے، 34 لاکھ 49 ہزار روپے اور 36 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگئی ہیں۔کمپنی کی جانب سے فورچیونر 4×4 اور فورچیونر4×2 پیٹرول کی قیمت میں سب سے زیادہ 8 لاکھ 30 ہزار اور 7 لاکھ روپے کا اضافہ کیا گیا، جس کے بعد یہ قیمت 86 لاکھ 49 ہزار اور 79 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگئی جبکہ ریوو جی ایم ٹی، ریوو جی اے ٹی اور ریوو وی اے ٹی کی قیمت بالترتیب 5 لاکھ 90 ہزار، 6 لاکھ 60 ہزار اور 6 لاکھ 90 ہزار اضافے کے بعد 55 لاکھ 99 ہزار، 58 لاکھ 99 ہزار اور 62 لاکھ 49 ہزار روپے ہوگئی۔

اس کے علاوہ ہائلکس کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں 3 لاکھ 40 ہزار سے 5 لاکھ 30 ہزار روپے تک بڑھائے گئے ہیں۔کمپنی کا کہنا ہے کہ نئی قیمتیں یکم جولائی سے فروخت ہونے والی تمام گاڑیوں پر لاگو ہوں گی اور 17 فیصد سیلز ٹیکس اور ڈیلرز کمیشن، تمام کرولا ماڈلز پر 5 فیصد ایف ای ڈی اور فورچیونر ماڈل پر 7.5 فیصد ایف ای ڈی (فنانس بل 2019 کے تحت لاگو) کیا گیا۔قبل ازیں ہونڈا اٹلس کار لمیٹڈ (ایچ اے سی ایل) نے منفی ایکسچینج ریٹ کے اثرات کے پیش نظر 24 جون سے 2 لاکھ 60 ہزار سے 4 لاکھ 25 ہزار روپے اضافہ کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…