بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی،سرمایہ کاری مالیت میں بڑا اضافہ،انڈیکس کی متعدد نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں

datetime 28  جون‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کئی روز سے چھائے مندی کے بادل چھٹ گئے،کاروباری ہفتے کے آخری روزجمعہ کواتارچڑھاؤ کے بعدتیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس کی33800اور33900کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں،تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں 30ارب18کروڑ روپے سے زائدکااضافہ،

کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت58.42فیصدزائدجبکہ60.35فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے سبب کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہواٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس33408پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھا گیاتاہم بعد ازاں حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاؤسزسمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بیکنگ،توانائی،سیمنٹ اور دیگرمنافع بخش سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پرخریداری کی گئی، جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں ریکوری آئی اور مندی کے اثرات زائل ہوگئے اورٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس33938پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیاتاہم سیاسی افق پر چھائی بے یقینی سبب کے ایس ای100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرارنہ رہ سکاتاہم اتارچڑھاؤ کا سلسلہ سارادن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام کے ایس ای100انڈیکس 127.15پوائنٹس اضافے سے 33901.58پوائنٹس پر بندہوا۔جمعہ کو مجموعی طور پر338کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے204کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،109کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ25کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 30ارب18کروڑ31لاکھ29ہزار436روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا،

جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر68کھرب87ارب30کروڑ7لاکھ82ہزار719روپے ہوگئی۔جمعہ کومجموعی طور پر21کروڑ39لاکھ9ہزار570شیئرزکاکاروبارہوا،جوجمعرات کی نسبت7کروڑ88لاکھ87ہزار760شیئرززائدہیں۔قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے سائفرفائبرکے حصص سرفہرست رہے،جس کے حصص کی قیمت39.10روپے اضافے سے821.10 روپے اورانڈس موٹرزکے حصص کی قیمت26.54روپے اضافے سے1203.92روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی فلپس موریس کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت188.33روپے کمی سے3580.00روپے اورجوبلی لائف انشورنس کے حصص کی قیمت10.58روپے کمی سے224.42روپے ہوگئی۔

جمعہ کوسلک بینک کی سرگرمیاں 3کروڑ84لاکھ91ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت24پیسے اضافے سے1.18روپے اورکے الیکٹرک لمیٹڈکی سرگرمیاں 2کروڑ13لاکھ9ہزارشیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرزکی قیمت28پیسے کمی سے4.39روپے ہوگئی۔جمعہ کوکے ایس ای30انڈیکس13.11پوائنٹس اضافے سے15892.99پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس211.48پوائنٹس اضافے سے54118.51پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس109.50پوائنٹس اضافے سے24986.05پوائنٹس پربندہوا۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…