بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

عالمی معاشی ریٹنگ کے ادارے فچ ریٹنگز نے پاکستانی معیشت پر رپورٹ جاری کر دی

datetime 28  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)عالمی معاشی ریٹنگ کے ادارے فچ ریٹنگز نے پاکستانی معیشت پر رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق آئندہ مالی سال میں روز مرہ استعمال کی اشیا مہنگی اور عوام کی قوت خرید کم ہو گی ، آئی ایم ایف کے بیل آئوٹ پیکج سے قلیل مدت کے لئے معاشی مشکلات ہونگی۔

فچ ریٹنگز ایجنسی کی رپورٹ فچ ریٹنگز کے ذیلی ادارے فچ سلوشن نے تیار کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق آئندہ مالی سال میں پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح 2.7 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ریٹنگ ایجنسی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف پیکج میں رہتے ہوئے مشکل فیصلے کرنا ہونگے جن کے باعث معاشی ترقی کی شرح متاثر ہوگی۔رپورٹ میں کاروباری سرگرمیاں ماند پڑنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے، مالی سال2018-19میں معاشی ترقی کی شرح 4.4فیصد کے بجائے 3.2فیصد رہی۔رپورٹ کے مطابق چین پاک اقتصادی راہداری)سی پیک(کے تحت سرمایہ کاری سے معیشت کو سہارا ملے گااورآنے والے مہینوں میں درآمدات بڑھیں گی۔رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ جولائی 2018 کے بعد 14 فیصد گر چکی ہے، اسٹاک مارکیٹ کا گرنا، سرمایہ کاروں کے اعتماد میں کمی کو ظاہر کرتا ہے۔رپورٹ کے مطابق بڑی صنعتوں کی پیداوار میں کمی سے تاجر کم سرمایہ لگائیں گے۔ زیادہ ٹیکسوں کے بوجھ کے باعث روز مرہ استعمال کی اشیا مہنگی ہونے سے عوام کی قوت خرید کم ہو گی۔رپورٹ میں مالی سال 2019-20کے دوران اشیاء کی کھپت میں 5.3فیصد کمی کی پیشنگوئی کی گئی ہے جبکہ افراط زر میں سالانہ 9.1فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔عالمی ریٹنگ ایجنسی نے آئندہ مالی سال کے دوران حکومتی اخراجات میں 6.2فیصد کمی کا اندازہ لگایا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…