اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

ایرانی رجیم کے وفادار بلوائیوں نے خامنہ کا استعفیٰ مانگنے والوں کی زندگی اجیرن کردی

datetime 28  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(این این آئی)ایران میں حکومت کے وفادار غنڈہ گردوں کی طرف سے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ سے استعفے کا مطالبہ کرنے والے سماجی کارکنوں کی زندگی اجیرن بنا دی گئی ہے۔ایرانی رجیم کے پروردہ یہ ایجنٹ آئے روز ان کارکنوں کے گھروںپر دھاوے بول کر گھروں میںموجود خواتین اور بچوں کو ہراساں کرتے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق خامنہ ای کو مکتوب ارسال کرنے والے

کارکنوں میں ایرانی رجیم سے منحرف ہونے والے سماجی کارکن محمود نوری زاد بھی شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 14 کارکنوں نے اپنے دستخطوں سے ایرانی سپریم لیڈر کو مکتوب ارسال کیے۔ ان کا کہناتھاکہ ہم جانتے ہیں خامنہ ای سے استعفے کا مطالبہ خطرات سے پرہے مگرہم اپنی ذمہ داری ادار کرتے ہوئے ایرانی لیڈر کو حالات سے آگاہ کررہے ہیں تاکہ وہ کوئی بروقت فیصلہ کرسکیں۔خیال رہے کہ 10 اور 20 جون کے دوران میں ایران میں سول سوسائٹی اور سیاسی جماعتوں کے 14 کارکنوں نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو لکھے دو الگ الگ مکتوبات میں استعفیٰ دینے اور دستور میں ترمیم کا مطالبہ کیا تھا۔ یہ دونوںمکتوب ایرانی رجیم کی طاقت ور شخصیت کو ذاتی طورپر ارسال کیے گئے تھے۔جیسے ہی ان مکتوبات کی خبر پھیلی تو ان کارکنوں کے گھروں پر بلوائیوں کے حملے شروع ہوگئے۔ حملے کرنے والے شرپسندوں میں ایرانی رجیم کے پروردہ ایجنٹ شامل ہیں جو خامنہ ای کے استعفے اور ملکی دستور میں تبدیلی کا مطالبہ کرنے والوں کو سبق سکھانے کی کوشش کررہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…