اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

40ہزار مالیت کے پرائز بانڈ اور مہنگی جائیدادیں رکھنے والے پریشان 30 جون کے بعد اہم انکشافات متوقع

datetime 27  جون‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی)حکومت کی جانب سے 40 ہزار کے پرائز بانڈ کی بغیر رجسٹریشن خرید و فروخت پر پابندی عائد ہونے کے بعد40ہزار مالیت کے پرائز بانڈ اور مہنگی جائیدادیں رکھنے والے پریشان ہو گئے ہیں۔کالے دھن پر مبنی چالیس ہزار مالیت کے پرائز بانڈ رکھنے والے اس بات پر پریشان ہو گئے ہیں کہ انھیں کیسے رجسٹرڈ کرائیں۔ذرائع کے مطابق سرکاری افسران نے پیسے 40اور25ہزار والے پرائز بانڈ کی صورت میں رکھے ہیں، 40 ہزار

والے پرائز بانڈ رجسٹرڈ نہ ہوئے تو صرف کاغذ کا ٹکڑا رہ جائیں گے۔سرکاری افسران کو پریشانی لاحق ہوگئی ہے کہ 40 ہزار کے پرائز بانڈ اور جائیدادیں کیسے لیگل ہوں گی، اس سلسلے میں فرنٹ مین کے ذریعے کالا دھن سفید کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق فرنٹ مین کالا دھن سفید کر کے خود بھی پھنس جائیں گے، ادھر اربوں روپے مالیت کی پراپرٹی بھی تا حال بے نامی ہے، کس نے کتنا کالا دھن پراپرٹی میں لگایا، اس سلسلے میں 30 جون کے بعد اہم انکشافات متوقع ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…