ہفتہ‬‮ ، 21 فروری‬‮ 2026 

پاکستان میں رواں برس مون سون بارشوں کے تمام ریکارڈز ٹوٹ جانے کا امکان،بارشیں کب سے شروع ہورہی ہیں؟محکمہ موسمیات کی خوفناک پیش گوئی

datetime 25  جون‬‮  2019 |

لاہور( آن لائن)پاکستان میں رواں برس مون سون بارشوں کے تمام ریکارڈز ٹوٹ جانے کا امکان، اگلے ماہ 20 جولائی سے 20 اگست تک لاہور سمیت پنجاب بھر میں شدید بارشوں اور بارشوں کے باعث سیلاب کی پیش گوئی کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے بیشتر علاقوں خاص کر صوبہ پنجاب میں پری مون سون بارشوں کے سلسلے کا آغاز ہو چکا ہے۔پنجاب کے دارالحکومت لاہور اور صوبے کے بیشتر شہروں میں 3 روز کے دوران موسلادھار بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

پری مون بارشوں کے سلسلے کے آغاز کے باعث جون کے ماہ میں گرمی کی شدت میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ دوسری جانب ماہرین موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ رواں برس پاکستان میں مون سون بارشوں کے تمام ریکارڈ ٹوٹ سکتے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے 20 جولائی سے 20 اگست تک کے عرصے کے دوران لاہور سمیت پنجاب بھر میں شدید بارشوں اور ان بارشوں کے باعث سیلاب کی پیش گوئی کر دی ہے۔ماہرین موسمیات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لاہور اور پنجاب کے دیگر علاقوں میں پری مون سون بارشوں کے سلسلے کا آغاز ہو چکا ہے۔ پری مون سون بارشوں کا یہ سلسلہ 20 جولائی تک جاری رہے گا اور صوبائی داراحکومت سمیت صوبے کے دیگر شہروں میں ہلکی بارشیں ہوں گی۔ ان بارشوں کے باعث گرمی کی شدت میں کمی واقع ہو گی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 20 جولائی کے بعد سے بارشوں کے سلسلے میں شدت آنے کا امکان ہے۔20 جولائی سے 20 اگست تک بارشوں کی شدت میں اضافہ ہو گا۔ 20 جولائی سے 20 اگست تک بارشوں کے باعث پنجاب کے مختلف علاقوں سمیت لاہور کے شہری علاقہ میں شدید سیلاب آئے گا۔ رپورٹ میں لاہور کے متعلقہ اداروں کو تلقین کی گئی ہے کہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہنگامی طور پر اقدامات شروع کر دیے جائیں۔ رپورٹ میں لاہور کے شہری علاقہ میں

مکانوں سمیت اندرون شہر میں واقعہ خستہ مکانوں کو انتہائی خطر ناک قرار دیتے ہوئے ان مکانوں میں مقیم رہائشیوں کو فوری طور پر نکالنے کی تلقین کی گئی ہے۔اس رپورٹ اور حالیہ بارشوں کے بعد وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے صوبائی انتظامیہ اور امدادی سرگرمیوں سے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلی نے ہدایت کی کہ بارش سے پیدا ہونے والی صورتحال پر کڑی نظر رکھی جائے، نکاسی آب کیلئے متحرک انداز میں کام کیا جائے اور نشیبی علاقوں سے

پانی نکالنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اور متعلقہ ادارے بہترین کوآرڈینیشن کے تحت فرائض سرانجام دیں۔ نکاسی آب کے کاموں میں غفلت قطعا برداشت نہیں کی جائے گی۔افسران دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے خود فیلڈ میں نکلیں اور نکاسی آب کے کام کی نگرانی کریں۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک کی روانی میں خلل نہیں پڑنا چاہیئے اور ٹریفک حکام اس ضمن میں خود فیلڈ میں موجود رہیں اور ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے موثر اقدامات اٹھائیں۔وزیراعلی نے کہا کہ شہریوں کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں ہونا چاہیئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رعونت پر بکھری ہوئی خاک


کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…