بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

بجلی سے چلنے والا دنیا کا پہلا برقی طیارہ متعارف، اس طیارے میں کتنے مسافر بیٹھ سکتے ہیں ؟

datetime 24  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) بین الاقوامی کمپنی ایوی ایشن نے بجلی سے چلنے والا طیارہ متعارف کروا کر ٹیکنالوجی کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا۔ ایلس نامی طیارہ 9 مسافروں کیساتھ 10 ہزار فٹ کی بلندی پر 650 میل تک سفر کرسکتا ہے۔رپورٹس کے مطابق دنیا کا پہلا مکمل الیکٹرک کمرشل طیارہ پیرس کے ائیر شو میں متعارف کرایا گیا جس کی ساخت عام طیاروں سے کافی مختلف ہے۔اس طیارے میں لیتھیم اون بیٹری لگائی گئی ہے جس کی بدولت 276 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے 10 ہزار فٹ کی بلندی پر 650 میل تک سفر کرسکتا ہے۔

کمپنی حکام کے مطابق اس برقی طیارے کے آرڈر بھی ایک امریکی کمپنی کیپ ایئر سے مل چکے ہیں اوراسکا   پہلا ماڈل 2022 تک کمرشل پرواز کرنے لگے گا۔یہ کمپنی اس طرح کے ایک بڑے ماڈل کو بھی تیار کررہی ہے جس میں زیادہ طاقتور بیٹری لگائی جائے گی جس کی بدولت وہ 738 میل تک سفر کرسکے گا۔ اگرچہ طویل فاصلے تک برقی طیاروں کی پرواز طویل عرصے تک ممکن نہیں مگر مختصر فاصلے کے لیے یہ کارآمد ثابت ہوسکیں گے جو کہ ماحولیاتی آلودگی کے مسئلے پر قابو پانے میں بھی مدد فراہم کریں گے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…