اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حوثی باغیوں کا پھر سعودی سرزمین پر میزائل حملہ ۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی شہر ابہا کے ایئر پورٹ پر میزائل فائر کیا گیا جس کے نتیجے میں وہاں موجود ایک شخص جاں بحق اور7 زخمی ہو گئے۔ مرنے والے شخص کا تعلق شام سے بتایا جاتا ہے۔فوجی اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ رات کو ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے شورش زدہ یمن کے علاقے سے سعودی عرب
کے ابہا ایئر پورٹ کو نشانہ بنایا، اس وقت وہاں سینکڑوں غیر ملکی اور مقامی افراد موجود تھے۔ اس میزائل حملے کی زد میں آ کر ایک شخص زندگی سے محروم ہو گیا۔جبکہ 7 افراد زخمی ہوئے۔حملے کے بعد کچھ گھنٹوں کے لیے پروازیں روک دی گئی تھیں تاہم اب یہاں پرجہازوں کی آمدو رفت کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر متعدد بار فضائی حملے کئے جاتے رہے ہیں جن کو ناکام بنا دیا گیا۔