لاہور ( آن لائن ) پنجاب میں سیاسی مداخلت عروج پر پہنچ گئی۔ سیاسی حکم پر عملدآمد نہ کرنے کی پاداش میں پنجاب میں ایک اور ڈپٹی کمشنر بہاولنگر رانا سلیم کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر بہاولنگر نے غیر قانونی پٹرول پمپ بند کیا تھا، پٹرول پمپ کھولنے کے لئے صوبائی وزیر زکوٰۃ شوکت لالیکا نے ڈپٹی کمشنر پر دباؤ ڈالا۔ ڈپٹی کمشنر نے پٹرول پمپ کھولنے سے انکار کر دیا جس کے بعد صوبائی وزیر شکایت لیکر وزیراعلیٰ کے پاس پہنچ گئے۔
ڈپٹی کمشنر نے غیر قانونی طورپر ہونیوالے تبادلوں کی تحقیقات کی تو کرپشن کا انکشاف ہوا، رانا سلیم نے 1آفیسر کو معطل کرایا اور 7 ملازمین کو او ایس ڈی کرایا۔صوبائی وزیر شوکت لالیکا کا کہنا تھا کہ رانا سلیم نے سپورٹس فیسٹیول کرایا لیکن ہماری تصویر نہیں لگائی، ہم نے وزیراعلیٰ کو شکایت لگائی جس کا اعتراف کرتے ہیں، پٹرول پمپ میرا نہیں میرے منیجر کے نام پر ہے، ہمیں ایسا بندہ چاہیے جو ہمیں بھی عزت دے، ہم نے کام کرنے ہیں۔