ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

فورتھ شیڈولزکے مجرمانہ ریکارڈ میں خامیوں کا انکشاف،ایس او پی پر عمل نہ کرنے پر سخت سزائوں کا سامنا، متعلقہ حکام کو خبر دار کردیا گیا

datetime 22  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(اے این این ) انسداد دہشت گردی ایکٹ(اے ٹی سی) 1997 کے فورتھ شیڈول پر شامل افراد کی ہسٹری شیٹ(مجرمانہ تاریخ کے ریکارڈ)میں خامیاں سامنے آنے کے بعد سٹی پولیس افسر نے متعلقہ حکام کو خبردار کیا ہے کہ اگر فورتھ شیڈولرز کے لیے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پراسیجر (ایس او پی) پر عمل نہیں کیا تو انہیں محکمہ جاتی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس کی غفلت اس وقت سامنے آئی جب سٹی پولیس افسر محمد فیصل رانا نے فورتھ شیڈول پر موجود تمام افراد کی ہسٹری شیٹس کا جائزہ لیا اور معلوم ہوا کہ انہیں مختلف پولیس تھانوں کی طرف سے زیرِ نگرانی نہیں رکھا جارہا تھا۔یہ بات بھی سامنے آئی کہ زیادہ تر تھانوں میں افغان تربیت یافتہ لڑکوں، قبائلی علاقوں کے تربیت یافتہ لڑکوں اور دیگر کے مجرمانہ تاریخ کا ریکارڈ پولیس نے نہیں تیار کیا۔یہاں تک کہ فٹ کانسٹیبل کو بھی مجرمانہ تاریخ رکھنے والے افراد کے ریکارڈ سے متعلق بہت کم معلومات تھیں۔اس کے علاوہ فورتھ شیڈولرز کی ہسٹری شیٹس، جسے پولیس نے تیار کیا تھا، اس میں ایس ایچ اوز اور متعلقہ سینئر افسر کی رائے بھی موجود نہیں تھی۔ہسٹری شیٹس کی جانچ پڑتال کے بعد سی پی او نے یہ مشاہدہ کیا کہ ان شیٹس میں فورتھ شیڈولرز کی نہ تو مناسب نگرانی اور نہ ہی ان سے متعلق کسی رپورٹ کا ذکر ہے۔واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کی دفعہ 4 کے تحت فورتھ شیڈول یا واچ لسٹ میں موجود کسی بھی شخص کو اپنا آبائی شہر چھوڑنے پر یا وہاں واپسی اور دیگر مقامات پر اپنی سرگرمیوں کے بارے میں متعلقہ تھانے کو آگاہ کرنا ہوتا ہے۔اس کے علاوہ ایسے افراد اس بات کے پابند ہیں کہ جیل سے رہائی کے بعد وہ اچھے برتا اور پرامن رویے کے لیے متعلقہ پولیس کو ضمانتی مچلکے جمع کروائیں گے۔

فورتھ شیڈول میں موجود شخص سرکاری عمارتوں، دفاتر یا تعلیمی اداروں کا دورہ اور ملازمت حاصل نہیں کرسکتا جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں پولیس متعلقہ قانون کے تحت قانونی کارروائی کرسکتی ہے۔واضح رہے کہ راولپنڈی ضلع میں فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی تعداد بڑھ کر 38 ہوگئی ہے، جس میں حال ہی میں شامل ہونے والے وہ 5 افراد بھی ہیں جنہیں کالعدم تنظیموں سے روابط پر اس فہرست میں شامل کیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…