لندن (سی پی پی )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان امن و استحکام اورپائیدار ترقی کی طرف گامزن ہے ،امن و امان کی یہ صورتحال اب کوئی نہیں چھین سکتا ،بہترسکیورٹی صورتحال سے غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھے گی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سٹرٹیجک سٹڈیزکے دورہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن و استحکام
اورپائیدار ترقی کی طرف گامزن ہے ،امن و امان کی یہ صورتحال اب کوئی نہیں چھین سکتا ،انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرماریہ کاری علاقائی رابطوں کے لیے مرکزی اہمیت رکھتی ہے۔بہترسکیورٹی صورتحال سے غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوگی ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن کا دارومدارتنازعات کے حل میں ہے ،بین الاقوامی تعاون کی بدولت امن کی کوششوں کو مزید آگے بڑھایا جاسکتا ہے ۔