منگل‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2026 

 وزیراعظم عمران خان کا   حکومتی اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کی مانیٹرنگ کیلئے اینٹی کرپشن  ونگ بنانے کا فیصلہ،اب ہر چیز کا حساب دینا ہوگا

datetime 21  جون‬‮  2019 |

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی ’مانیٹرنگ‘ کے لیے پارٹی میں اینٹی کرپشن ونگ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعظم نے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی پر چیک اینڈ بیلنس رکھنے کے لیے پارٹی میں اینٹی کرپشن ونگ بنانے کا فیصلہ کیا ہے

جو یہ چیک کرے گا کہ اراکین اسمبلی نے اپنے حلقے میں کتنے ترقیاتی کام کرائے؟ اورملنے والے فنڈز کہاں خرچ کیے؟ پاکستان تحریک انصاف کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ پارٹی میں قائم کیا جانے والا اینٹی کرپشن ونگ کن افراد پر مشتمل ہوگا؟ اس کا فیصلہ براہ راست خود وزیراعظم کریں گے۔ اینٹی کرپشن ونگ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو ملنے والے فنڈز کے استعمال پر نظر رکھنے کے علاوہ یہ رپورٹ بھی مرتب کرے گا کہ فنڈز ترقیاتی کاموں پر خرچ کیے گئے؟ یا انہیں کسی دوسری مد میں خرچ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق قائم کیے جانے والا اینٹی کرپشن ونگ اپنی جو رپورٹ مرتب کرے گا وہ براہ راست وزیراعظم کو پیش کی جائے گی اور یا ان کے نامزد کردہ کسی ذمہ دار شخص کے حوالے کی جائے گی۔ بدعنوانی میں ملوث پائے جانے والے اور ناقص کارکردگی کے حامل اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے خلاف مربوط ثبوتوں کی بنیاد پر کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔ ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ بنیادی طور پر اینٹی کرپشن ونگ بنانے کا فیصلہ ترقیاتی فنڈز کے درست استعمال کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔  عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی ’مانیٹرنگ‘ کے لیے پارٹی میں اینٹی کرپشن ونگ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…