اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

گرمیوں کی چھٹیاں سیاحتی مقام پر گزارنے کا خواب چکنا چور کراچی سے اسلام آباد جانیوالی پرواز کا ریٹرن ٹکٹ63ہزار سے زائد کا ہوگیا

datetime 20  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پی آئی اے سمیت نجی ایئرلائنوں نے اچانک کرایوں میں اضافہ کردیا اورکراچی سے اسلام آباد جانیوالی پرواز کا ریٹرن ٹکٹ63ہزار روپے سے زائد کا ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق گرمیوں کی چھٹیاں سیاحتی مقام پر گزارنے کا خواب چکنا چور ہوگیا، پی آئی اے سمیت نجی ایئرلائنوں نے اچانک اپنے کرایوں میں اضافہ کردیا۔

کرایوں میں اضافہ کے بعد کراچی سے اسلام آباد جانیوالی پرواز کا ریٹرن ٹکٹ63ہزار روپے سے زائد کا ہوگیا۔پی آئی اے کی جانب سے کراچی سے اسلام آباد جانیوالے مسافروں سے یکطرفہ کرایہ 31540 اور کراچی سے لاہور جانیوالے مسافروں سے بھی 31ہزار سے زائد یکطرفہ کرایہ وصول کیا جارہا ہے۔پی آئی اے نے بیرون ملک جانیوالے مسافروں کا کرایہ اندرون ملک جانیوالے مسافروں سے وصول کررہی ہے، 63ہزار سے زائد کسی بھی غیر ملکی ایئرلائن پر بیرون ملک سفر کرنے کا کرایہ وصول کیا جاتا ہے۔دوسری جانب نجی ائیرلائن ائیر بلیواور سرین ائیر لائن نے بھی اچانک کرائے بڑھا دیئے اور یک طرفہ کرایہ 16ہزار سے بڑھا کر 30 ہزار سے زائد کردیا ہے۔خیال رہے وزیر اعظم کے سیاحت کے ویژن کے حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ڈومیسٹک آپریشن پر ایروناٹیکل چارجز ختم کردیئے تھے، اقدام کا مقصد اندرون ملک سفر کرنے والوں کو سہولت دینا تھا۔ایروناٹیکل چارجز ختم ہونے سے اندورن ملک جانیوالی پروازوں کی ٹکٹوں کی قیمتیں کم نہ ہوسکیں اور پی آئی اے سمیت نجی ایئرلائن نے احکامات کو نظر انداز کردیا۔یاد رہے عید سے قبل بھی عالمی منڈی میں ایوی ایشن فیول کی قیمتوں میں اضافہ اور ڈالر کے مہنگے ہونے کی وجہ سے ایوی ایشن فیول کی قیمتوں میں اچانک اضافہ کردیا گیا تھا ، جس کے بعد پی آئی اے سمیت نجی ایئرلائنز نے اچانک کرایوں میں اضافہ کیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…