ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شہبازشریف کا گاڑی کے نیچے آکر زخمی پارٹی کارکن کے علاج کا تمام خرچہ خود برداشت کرنے کا اعلان

datetime 20  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)سابق وزیر اعظم  نواز شریف سے ملاقا ت کیلئے دن مختص ہونے کی وجہ سے کارکن اظہار یکجہتی کیلئے کوٹ لکھپت جیل کے باہر پہنچے ۔ (ن) لیگ کا معذور کارکن ارشد بھی اپنی قیادت سے اظہار یکجہتی کیلئے گوجرانوالہ سے جیل کے باہر پہنچا ۔ ابھی اس کی وہیل چیئر گاڑی سے اتاری جارہی تھی کہ اسی دوران پارٹی صدر محمد شہباز شریف کی گاڑی وہاں پہنچ گئی اور کارکنوں کادھکا لگنے کی وجہ سے ارشد نیچے گر گیا

اوراس کا ایک پائوں گاڑی کے ٹائر کے نیچے آگیا ۔ پارٹی صدر محمد شہباز شریف نے واقعہ کا فوری نوٹس ہوتے ہوئے پارٹی ذمہ داران کو زخمی کارکن کو اتفاق ہسپتال منتقل کرنے کی ہدایت کی ۔ شہباز شریف خود اتفاق ہسپتال گئے جہاں انہوں نے زخمی کارکن کی عیادت کی ۔ شہباز شریف نے کہا کہ کارکن ہمارا اثاثہ ہیں ، کارکنوں کے جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں ۔ عطاء اللہ تارڑ کے مطابق علاج کے تمام تر اخراجات شہباز شریف خود ادا کریں گے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…