جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

حکومتی پالیسیوں کے اثرات سامنے آنے لگے، مختلف ممالک کا پاکستان کیلئے اپنا فضائی آپریشن شروع کرنے کی تیاریاں

datetime 20  جون‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی)دنیا کے مختلف ممالک نے پاکستان میں اپنا فضائی آپریشن شروع کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے، اس سلسلے میں فرانس جرمنی، آذر بائیجان اور ترکی کی نجی ائیر لائنز نے وزارت خارجہ اور وزارت ہوا بازی سے رابطوں کا آغاز کردیاہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی کامیاب خارجہ پالیسی کے ثمرات آنا شروع ہوگئے۔

پاکستان کا امیج دنیا بھر میں ابھر کر سامنے آنے لگا، ملک میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہونے کی وجہ سے ہوابازی کی صنعت کو فروغ حاصل ہونا شروع ہوگئے۔یورپی ممالک فرانس جرمنی، آذر بائیجان اور ترکی کی نجی ائیر لائنز نے پاکستان کے لیے اپنا فضائی آپریشن شروع کرنے کیلئے دلچسپی کا اظہار کیاہے۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایاکہ فضائی آپریشن شروع کرنے کیلئے وزارت خارجہ اور وزارت ہوا بازی سے خط وکتابت کے ذریعے رابطے شروع کردیئے، برٹش ایئرویز نے پاکستان کیلئے دوبارہ فضائی آپریشن شروع ہونے کے بعد یورپی ممالک، آذر بائیجان اور ترکی کی فضائی کمپنی پیگاساس ایئرلائن نے دلچسپی کا اظہار کردیا۔جرمن ایئرلائن لوفتھنسا ایئر لائن، ایئرفرانس اور ناروے کی ایئرلائن نے بھی پاکستان کیلئے اپنا فضائی آپریشن شروع کرنے میں دلچسپی ظاہر کردی ہے، ذرائع کے مطابق یورپین ایئرلائن کی جانب سے سول ایوی ایشن اتھارٹی سے رابطے شروع کردیئے گئے ہیں۔اس سلسلے میں غیرملکی ایئرلائنز کی سیکیورٹی ٹیمیں اسلام آباد اور کراچی ایئرپورٹ کا سروے بھی کرچکی ہیں، فرانسسی ایئرلائن کے وفد نے گزشتہ ہفتے اسلام آباد ایئرپورٹ کا دورہ بھی کیا تھا، غیرملکی سیکیورٹی ایجنسیوں نے پاکستان میں امن وامان کی صورتحال اور ایئرپورٹس پر سیکیورٹی کے انتظامات پر اپنی اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ذرائع نے بتایاکہ یورپی ممالک کے پاکستان میں فضائی آپریشن شروع ہونے سے ملک میں سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…