جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

پنشن میں 10 سے 15 فیصد مزید اضافہ ، چینی،خوردنی تیل اور گھی پر عائد ٹیکس واپس لیا جائے، اسد عمر نے اپنی ہی حکومت کے پیش کردہ بجٹ پر تحفظات ظاہر کر کے بڑے مطالبات سامنے رکھ دئیے

datetime 20  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیر خزانہ اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر عائد ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ بجٹ میں پنشن 10 سے 15 فیصد اور بڑھائی جائے،ن لیگ کی حکومت والے معیشت کی مہلک بیماری چھوڑ کر گئے تھے، حکومتی کوششوں سے چند ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسار ے میں 70 فیصد کمی آئی۔

برآمدات بڑھانے تک بین الاقوامی طاقتوں پر انحصار ختم نہیں ہوگا،نئی سرمایہ کاری لانے والوں کو 5 سال کیلئے ٹیکس سے استثنیٰ دینا چاہیے،محنت کشوں کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے،اگرپکڑ دھکڑ سیاسی انتقام کیلئے ہو رہی ہے تو ملک کے لیے اچھی نہیں،اگر جرم ہوا ہے اگر کسی نے قوم کی دولت کی لوٹی ہے تو اس کیلئے جزا سزا کا کا نظام بنانا آئینی حق ہے ۔ جمعرات کو قومی اسمبلی کے بجٹ سیشن میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسد عمر نے سابق صدر آصف علی زر داری کو جواب دیتے ہوئے کہاکہ اگرپکڑ دھکڑ سیاسی انتقام کیلئے ہو رہی ہے تو ملک کے لیے اچھی نہیں، سزا اور جزا کا نظام اللہ کا ہے، ناچیز بندوں کا اس سے تعلق نہیں، جمہوریت قانون کی حکمرانی ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر جرم ہوا ہے اگر کسی نے قوم کی دولت کی لوٹی ہے تو اس کیلئے جزا سزا کا کا نظام بنانا آئینی حق ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سابق دور میں ایک دوسرے کو منہ نہ کھلوائو مجھے پتہ ہے کیا چوری کی ہے؟ آج دونوں جمہوریت کی بات کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے مشکل بجٹ پیش کیا ہے، بجٹ بنانے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔اسد عمر نے کہاکہ مشکل حالات میں سفید پوش طبقے پر کم بوجھ ڈالنا ہے ،باہر سے آنیوالی امدن کو بڑھانا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ جب تک ایکسپورٹ نہیں بڑھائیں گے اس وقت تک بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے دارومدار کو ختم نہیں کیا جاسکتا ۔ انہوں نے کہاکہ یہ نظام ایسا نہیں ہے کہ بٹن دبا کر مسئلہ ہوجائے۔ انہوں نے کہاکہ معیشت میں کئی مسائل ہیں جو برسوں سے چلے آرہے ہیں، ن لیگ کی حکومت والے معیشت کی مہلک بیماری چھوڑ کر گئے تھے، حکومتی کوششوں سے چند ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسار ے میں 70 فیصد کمی آئی۔

برآمدات بڑھانے تک بین الاقوامی طاقتوں پر انحصار ختم نہیں ہوگا، نئی سرمایہ کاری لانے والوں کو 5 سال کیلئے ٹیکس سے استثنیٰ دینا چاہیے۔سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ کھاد کی بوری پر چار سو روپے جی آئی ڈی سی وصول کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ فوری طور پر جی آئی ڈی سی ختم کرکے یوریا کی بوری پر 400 روپے ختم کرائیں، چینی پر ٹیکس بڑھایا گیا اس پر ورکنگ کرنی چاہیے، چینی پر ٹیکس مناسب نہیں اسے واپس لینا چاہیے، چینی، خوردنی تیل اور گھی پر عائد ٹیکس واپس لینا چاہیے، محنت کشوں کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔اسد عمر نے اپنی حکومت سے مطالبہ کیاکہ بجٹ میں پشن 10 سے 15 فیصد اور بڑھائی جائے، محنت کشوں کی ای اوبی آئی میں رجسٹریشن کرائی جائے جب کہ گھریلوملازمین اور بھٹہ مزدوروں کی بھی رجسٹریشن کرائی جانی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ چھوٹی گاڑیوں پر ایف ای ڈی بڑھا دی گئی ہے اس پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…