منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

خیبرپختونخوا ،صوبائی وزیر علی امین گنڈا پور گرفتاری سے بچنے کیلئے گھر سے فرار

datetime 1  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے صوبائی وزیر علی امین گنڈا پور کو گرفتاری دینے کا مشورہ دیا ہے جب کہ صوبائی وزیر نے گرفتاری دینے سے انکار کردیا تاہم پولیس کی جانب سے گھر کا گھیراو¿ کرنے پر علی امین گنڈا پور فرار ہوگئے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے بیلٹ باکس چھیننے کے واقعے کا علم نہیں تاہم یہ ایک قانونی معاملہ ہے جس پر قانونی کارروائی کی جائے گی اور صوبائی وزیر کے خلاف الزامات پر قانون ضرور حرکت میں ا?ئے گا۔ بعد ازاں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے علی امین گنڈا پور کو فون کرکے گرفتاری پیش کرنے کا مشورہ دیا تاہم صوبائی وزیر نے گرفتاری دینے سے صاف انکار کردیا۔دوسری جانب پولیس نے جب صوبائی وزیر علی امین گنڈا پور کے گھر کا محاصرہ کیا تو صوبائی وزیر گھر کے پچھلے راستے سے فرار ہوگئے، اس موقع پر ڈی پی او کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور نے گرفتاری دینے کا وعدہ کیا تھا جو انہوں نے پورا نہیں کیا۔صوبائی وزیر اطلاعات خیبرپخونخوا نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں قانون سب کیلیے برابر ہے، وزیراعلیٰ نے بھی علی امین کو گرفتاری دینے کا مشورہ دیا ہے، پولیس جب چاہے گی انہیں گرفتار کر لے گی اور صوبائی وزیر تھوڑی دیر میں گرفتار ہوجائیں گے۔اس سے قبل ڈیرہ اسماعیل خان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر مال گنڈا پور کا کہنا تھا کہ پولنگ اسٹیشن جاکر اپنا جمہوری حق استعمال کیا جب کہ مجھ پرلگائے گئے تمام الزامات جھوٹے ہیں اور الزامات ثابت ہونے پر استعفیٰ دے دوں گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…