لاہور( این این آئی)لاہور ہائی کورٹ نے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی جانب سے اپنے کیس کی پیروی کے لیے خود پیش ہونے کیلئے دائر متفرق درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سردار شمیم احمدخان 24 جون کو درخواست پر سماعت کریں گے ۔ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان نے ایڈووکیٹ مدثر چوہدری کی وساطت سے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔ جس میں موقف
اختیار کیا گیا کہ نظر بندی اور نقل و حرکت پر پابندی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست زیر سماعت ہے۔اپنے کیس کی پیروی کے لیے خود ہائیکورٹ میں پیش ہونا چاہتا ہوں۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ حکومت نے گھر میں نظر بند کر رکھا ہے اور نقل وحرکت کی اجازت نہیں دی جارہی۔عدالت کیس کی پیروی کے لیے ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی اجازت دے اورنظر بندی ختم کرکے نقل وحرکت کی اجازت دی جائے ۔