بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

انضمام الحق کی مداخلت قومی ٹیم کو لے ڈوبی،چیف سلیکٹرنے اختیارات کا فائدہ اُٹھا کر کن کھلاڑیوں کو بھارت کیخلاف ٹیم میں شامل کیا؟

datetime 18  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) چیف سلیکٹر انضمام الحق کی برطانیہ میں موجودگی قومی ٹیم کیلئے تباہ کن ثابت ہوئی ۔ انضمام الحق کی بطور چیف سلیکٹر سلیکشن کمیٹی کی تین سالہ مدت مکمل ہو چکی ہے ۔ انہیں ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ منتخب کرنے کا اضافی چارج سونپا گیا تھا ۔

میگا ایونٹ سے قبل انہوں نے پی سی بی حکام سے گزارش کی تھی کہ وہ قومی ٹیم کی کارکردگی کے جائزے کیلئے انگلینڈ جانا چاہتے ہیں ۔ جہاں وہ بلے بازوں کی رہنمائی بھی کریں گے ۔ پی سی بی نے چیف سلیکٹر کو بزنس کلاس کا ٹکٹ اور ڈیلی 500ڈالر لائونس بھی دیا جس سے پی سی بی کی بڑی رقم خر چ ہوئی ۔ اس دوران انہوں نے اپنے اختیارات سے مخصوص کھلاڑیوں کو شامل کیا ، ایسا کرنے پر ٹیم منیجمنٹ چیف سلیکٹر سے خوش نہ تھی ، وہ کھلاڑیوں کے ٹریننگ سیشنز میں جا کر کھلاڑیوں کو ’’مفید مشورے‘‘ دیتے ۔کوچز ان کے اس رویے کو مداخلت تصور کرتے تھے ۔ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ قومی ٹیم کے بھارت سے ہارنے کے بعد چیف سلیکٹر اپنے عزیز و اقارب کے پاس چلے گئے ہیں اور بقیہ میچز میں کھلاڑی ان کے مفید مشورے حاصل نہیں کر سکیں گے ۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…