اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن )کے رہنما احسن اقبال کی پاکستان پوسٹ میں بہترکارکردگی کاکریڈٹ لینے کی کوشش میں مرادسعید نے جوابی وار کرتے ہوئے پوسٹل سروسزمیں حالیہ اقدامات کی رپورٹ جاری کردی جس میں بتایا گیا پوسٹل کے فرسودہ نظام کوجدیدٹیکنالوجی میں بدلنے کافیصلہ کیاتھا، لیگی دور میں پوسٹ کا سالانہ خسارہ 12 ارب سے تجاوز کر چکا تھا۔رپورٹ میں کہا گیا موجودہ حکومت نے خسارے کے بجائے 624 کروڑ کا ریونیو بڑھایا۔
پاکستان پوسٹ میں ای کامرس کا آغاز صرف3 ماہ پہلے ہوا، مفت ترسیلات زر بھیجنے کی سہولت 2 ہفتے پہلے شروع ہوئی۔جاری رپورٹ کے مطابق ون ڈے ڈیلیوری اور الیکٹرانک منی آرڈر کی سہولت شروع کی گئی، موبائل ایپ کاآغازمرادسعیدکی وزارت کے دوسرے ماہ میں ہوا، پاکستان پوسٹ کے تمام ریسٹ ہاؤسزکھولنے کافیصلہ بھی گزشتہ ماہ ہوا، منصوبوں کا لیگی حکومت کے ایجنڈے سے تعلق نہیں، منصوبوں کا آغاز، سوچ اور بنیاد موجودہ حکومت نے ڈالی۔