مانچسٹر (آ ن لائن)پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستان نے انوکھا قدم اٹھا کر نئی تاریخ رقم کردی۔ ایونٹ کی 44سالہ تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ پاکستان نے عالمی کپ کے کسی میچ میں 4 اسپنرز سے باؤلنگ کرائی ہے۔مانچسٹر میں کھیلے جا رہے ورلڈ کپ کے اہم ترین میچ میں پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا۔
پاکستان نے میچ میں شاہین شاہ آفریدی اور آصف علی کو آرام کراتے ہوئے عماد وسیم اور شاداب خان کو فائنل الیون کا حصہ بنایا۔میچ کے دوران بھارتی بلے باز بہترین فارم میں نظر آئے اور سرفراز احمد وکٹ کے حصول کے لیے عماد اور شاداب کے ساتھ ساتھ شعیب ملک اور محمد حفیظ سے بھی باؤلنگ کرائی لیکن وکٹ کے حصول کے لیے یہ حربہ بھی کامیاب نہ ہو سکا۔اس کے ساتھ پاکستانی ٹیم نے عالمی کپ میں نئی تاریخ رقم کردی اور یہ ایونٹ کی 44سالہ تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ پاکستان نے عالمی کپ کے کسی میچ میں 4 اسپنرز سے باؤلنگ کرائی ہو۔پاکستانی ٹیم نے ورلڈ کپ کی تاریخ میں آج تک کسی بھی میچ میں 4 اسپنرز سے باؤلنگ نہیں کرائی تھی۔بھارتی کپتان اور جدید کرکٹ کے عظیم بلے باز ویرات کوہلی ون ڈے کرکٹ میں گیارہ ہراز رنز مکمل کرنے والے تیز ترین بلے باز بن گئے۔یہ سنگ میل انہوں نے پاکستان کے خلاف ورلڈ کپ کے میچ میں عبور کیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ عظیم کرکٹر سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا۔تاہم ٹنڈولکر نے یہ ریکارڈ 276 میچز میں بنایا تھا جبکہ کوہلی نے یہ سنگ میل صرف 229ویں میچ میں عبور کرلیا ہے۔فہرست میں سابق ا?سٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ تیسرے جبکہ جیک کیلس چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔