جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

کرینہ کپور پہلی بار عرفان خان کیساتھ فلم میں کام کرتی دکھائی دیں گی

datetime 16  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)بولی وڈ بے بو کرینہ کپور ان دنوں یوں تو اپنی آنے والی فلم ’انگریزی میڈیم‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور وہ اس سلسلے میں لندن میں موجود ہیں۔’انگریزی میڈیم‘ میں وہ پہلی بار اداکار عرفان خان کے ساتھ کام کرتی دکھائی دیں گی۔یہ فلم 2017 میں ریلیز ہونے والی عرفان خان اور پاکستانی اداکارہ صبا قمر کی فلم ’ہندی میڈیم‘ کا ریمیک ہے۔’انگریزی میڈیم‘ کی شوٹنگ کے بعد

کرینہ کپور کچھ ٹی وی پروگرامات کی شوٹنگ میں مصروف دکھائیں دیں گی اور وہ جلد ایک ڈانس ریئلٹی شو میں بھی نظر آئیں گی۔بولی وڈ بے بو جلد ہی زی ٹی وی پر نشر ہونے والے ڈانس ریئلٹی شو ’’ڈانس انڈیا ڈانس 7‘‘ میں جلوے دکھاتی نظر آئیں گی۔’’ڈانس انڈیا ڈانس7‘‘ میں کرینہ کپور کے رقص کے جاری کیے گئے ٹیزر نے آتے ہی دھوم مچادی اور لوگ کرینہ کپور کی فٹنیس اور ڈانس دیکھ کر دنگ رہ گئے۔لیکن اب اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ جلد ہی کرینہ کپور ایک بار پھر بولی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے ساتھ کام کرتی دکھائی دیں گی۔جی ہاں، مڈ ڈے کے مطابق اطلاعات ہیں کہ کرینہ کپور اور عامر خان 1994 میں ریلیز ہونے والی ہولی وڈ فلم ’فوریسٹ گمپ‘ کے آفیشل ہندی ریمیک میں کام کرتے دکھائی دیں گے۔رپورٹ میں فلم کے قریبی ذرائع سے دعویٰ کیا گیا کہ ہولی وڈ فلم کے آفیشل ہندی ریمیک کا نام ’لال سنگھ چڈھا‘ رکھا جائے گا، جس میں عامر خان مرکزی کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے۔رپورٹ کے مطابق بولی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان چاہتے ہیں کہ فلم میں ان کے ساتھ کرینہ کپور رومانس کرتی دکھائی دیں، اس لیے فلم کی ٹیم اداکارہ کو کاسٹ کرنے کا ارادہ کر چکی ہیاگرچہ فلم کی ٹیم نے ’لال سنگھ چڈھا‘ کی کاسٹ کے حوالے سے تاحال کوئی تصدیقی اعلان نہیں کیا، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں اس حوالے سے باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…