پشاور(آن لائن)گرمی کی شدت اور بجلی لوڈ شیڈنگ بڑھنے کے ساتھ ہی یو پی ایس کے لئے استعمال ہونے والے بیٹریوں کی قیمتوں میں 1000ہزار روپے تک اضافہ کردیا گیا ہے ۔عوام کی مجبوریوں کافائدہ اٹھانے والے مافیا کی وجہ سے سستی اشیاء کا حصول خواب بن گیا ہے۔ مارکیٹ میں یو پی ایس بیٹریوں کی قیمتوں میں دو ماہ کے اندر ایک ہزار روپے تک اضافہ ہوا ہے ۔ 21پلیٹس والی نجی کمپنیوں کے 175بیٹری
کی قیمت 11800روپے سے بڑھ کر 12400روپے ، 23پلیٹس والی 175بیٹری کی قیمت 12200روپے سے بڑھ کر 13000روپے ، 27پلیٹس والی 200بیٹری کی قیمت 16600سے بڑھ کر 17500روپے کر دی گئی ہیں۔ دوسری جانب ڈرائی بیٹری بھی مارکیٹ میں مہنگی دستیاب ہیں ۔ ڈرائی بیٹری 165کی قیمت 18000ہزار سے شروع ہوتی ہیں ۔ پشاور میں غیر ملکی بیٹریوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔