پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

شہباز شریف فیملی کے وعدہ معاف گواہ مشتاق چینی نے بیان ریکارڈ کرا دیا،سنسنی خیز انکشافات

datetime 15  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) شہباز شریف فیملی کے وعدہ معاف گواہ مشتاق چینی نے بیان ریکارڈ کرا دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ ضلع کچہری نے مشتاق چینی کا بیان ریکارڈ کیا۔ مشتاق چینی نے نیب کو 2 نجی بنکوں کے ذریعے 37 ٹرانزیکشن سے متعلق نیب کو ریکارڈ فراہم کر دیا۔

انہوں نے کہا 2 بینکس اکائونٹ کے زریعے 50 کروڑ 44 لاکھ 4 ہزار 899 روپے کی غیر ملکی ترسیلات موصول ہوئیں، سلمان شہباز کے اکائونٹ میں 60 کروڑ 30 لاکھ 54 ہزار بذریعہ چیکس منتقل کیے۔مشتاق چینی نے نیب کو 6 کروڑ 10 لاکھ 27 ہزار 612 روپے کی غیر ملکی ترسیلات کے بارے میں بھی بتایا۔ نیب ذرائع کے مطابق دوران تفتیش مشتاق چینی کے مختلف بنکوں میں 23 بنکس اکائونٹ سامنے آئے، 23 بنک اکائونٹس میں سیکڑوں مشکوک ٹرانزیکشن ہوچکی ہیں جو اربوں روپے کی ہیں، مشتاق چینی نے اپنے اور کمپنی کے نام پر یہ اکائونٹس بنا رکھے تھے، مشتاق چینی نا صرف سہولت کار بلکہ شریف فیملی کا بے نامی دار بھی ہے۔نیب ذرائع کے مطابق مشتاق چینی نے 9 غیر ملکی کرنسی کی مشکوک ٹرانزیکشن کا ریکارڈ نیب کو فراہم کر دیا ہے، 9 ٹرانزیکشن کے زریعے 6 کروڑ 10 لاکھ 27 ہزار 612 روپے منتقل ہوئے، مشتاق چینی کو 12 جنوری 2009 تک تواتر سے غیر ملکی ترسیلات موصول ہوتی رہیں۔ نیب لاہور مشتاق چینی کا دفعہ 164 ریکارڈ کروانے کے بعد واپس چلے گئی۔یاد رہے مشتاق چینی کا دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کیا گیا، چیئرمین نیب نے مشتاق چینی کی وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست منظور کی تھی۔ مشتاق چینی کو کل چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کے روبرو پیش کیا گیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…