جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بڑے عرب میں مہنگی ترین شادی شوہر بیوی کو 5 ارب دینار دینے کیلئے تیار

datetime 13  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغداد (این ین آئی) عراق میں ملکی تاریخ کی مہنگی ترین شادی کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس کے بعد نئی بحث چھڑ گئی ہے۔بغداد کے الکرخ علاقے میں عدالت نے ایک ایسے نکاح نامے کی دستاویز جاری کی ہے جس میں مہر کی رقم آٹھ ارب عراقی دینار (80لاکھ ڈالر یا تقریباً ایک ارب 20 کروڑ پاکستانی روپے) مقرر ہے۔نکاح نامے کے مطابق دلہن مطلقہ اور دو بچوں کی ماں ہے۔ دولہا کی طرف سے یہ بھی اقرار نامہ جمع کرایا گیا ہے کہ وہ مطلقہ دلہن کے دو بچوں کی پرورش اور تعلیم و تربیت کا بھی ذمہ دار ہو گا۔ حق مہر کی 8 ارب دینار میں سے 3 ارب پیشگی ادا کردیئے گئے جبکہ 5

ارب دینار مہر موجل کے طور پر طے ہوئے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ دلہن جب بھی 5 ارب دینار طلب کرے گی شوہر کو یہ رقم ادا کرنا ہوگا۔سوشل میڈیا پر مہنگی ترین شادی پر تنقید کی جا رہی ہے۔ آٹھ ارب دینار مہر کی خبر پر ہر کوئی حیران ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ اتنے زیادہ مہر سے سماج میں مسائل پیدا ہوں گے۔ صارفین سوال کررہے ہیں کہ آخر اتنی بھاری مہر کی کیا ضرورت پڑ گئی۔ناقدین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اتنی زیادہ مہر کا رواج عراق میں معمر کنواریوں کی تعداد میں اضافے کا باعث بنے گا۔ واضح رہے کہ عرب دنیا میں عراق معمر کنواریوں کی تعداد کے حوالے سے تیسرے نمبرپر ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…