جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

ڈیرہ اسماعیل خان،بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی،علی امین کیخلاف مقدمہ درج

datetime 1  جون‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)صوبائی وزیر بلدیات علی امین کا بلدیاتی الیکشن کے دوران دھاندلی کرنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے تاہم صوبائی وزیر کی گرفتاری عمل میں نہ آ سکی،علی امین کےخلاف کارروائی نہ کرنے پر ڈیرہ اسماعیل خان میںاحتجاجی مظاہرہ ،مظاہرین نے شہر کی مین داخلی راستے کو بلاک بلاک کر دیا،علی امین کو گرفتار اور حلقہ میں دوبارہ الیکشن کرانے کا مطالبہ کر دیاہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز بلدیاتی الیکشن کے دوران دھاندلی کرنے کے خلاف ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے اوردھاندلی میں ملوث صوبائی وزیر بلدیات علی امین کے خلاف احتجاجی دھرنا شروع کردیا،مظاہرین نے کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر صوبائی حکومت کیخلاف نعرے درج تھے،احتجاجی مظاہرین نے شہر کی مین داخلی راستے کو ٹائر جلا کر بلاک کر دیا ،مظاہرین کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات شفاف طریقے سے کرانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور تحریک انصاف کے وزراءنے دھاندلی کی ہے،ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن کے دوران صوبائی وزیر بلدیات علی امین نے طاقت کا استعمال کیا ہے اورریٹرننگ افسران کو زدوکوب کر کے بیلٹ باکس اٹھا کر لے گئے گئے ،مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ صوبائی وزیر بلدیات علی امین کوفوری طور پر گرفتار کیا جائے اورحلقہ میں دوبارہ ری پولنگ کرائی جائے۔واضح رہے کہ خیبر پختونخواہ میںبلدیاتی الیکشن کے دوران صوبائی وزیر بلدیات علی امین نے وارڈ نمبر 1 میں الیکشن کے دوران اثر انداز ہونے کی کوشش کی اور بیلٹ باکس اٹھا کرلے جارہے تھے

مزید پڑھئے:بیگم کے انتخاب میں خواتین کی کونسی چیز مردوں کیلئے سب سے زیادہ اہم ہوتی ہے؟جدید تحقیق نے ہمارے تمام خیالات غلط ثابت کر دیئے

کہ اس دوران مظاہرین نے علی امین کا گھیراﺅ کر لیا اور پولیس کی مظاہرین کے ساتھ 2 گھنٹے مذاکرات کے بعدعلی امین کو چھوڑ دیا گیا۔واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ وار نمبر 1 میںتحریک انصاف کے امیدوار اقبال بم اور آزاد امید وار ملک فرحان دھپ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ تھا اور اس میںتحریک انصاف کے امیدوار نے بھاری مارجن کے ساتھ کامیابی حاصل کی ہے،ڈی سی اوڈیرہ اسماعیل خان کے مطابق صوبائی وزیر بلدیات علی امین کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے،جس میں 506/353/148/149کی دفعات شامل کی گئی ہے ،رپورٹ کے مطابق آئی جی خیبر پختونخواہ کے احکامات کے بعد صوبائی وزیر بلدیات علی امین کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…