جمعہ‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2025 

میرے اشارے پر نوجوان کا قتل ہوا ہے ایسا کہنا غلط ہے،میاں افتخار

datetime 1  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اے این پی کے سیکرٹری جنرل و سابق صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ ایسے کہنا غلط ہے کہ میرے اشارے پر تحریک انصاف کاکارکن قتل ہوا ہے ،مقتول کا والد نے عدالت میں بیان دیا کہ میاں افتخار حسین میرے بیٹے کے قاتل نہیں ہیں تو پھر کس کے کہنے پر میرے خلاف ایف آئی آر درج ہوئی ہے؟صوبائی حکومت کیس میں سیاسی مداخلت بند کرے،میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز میاں افتخار حسین نے عدالت پیشی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف ،پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور دیگر کا مشکور ہوں جنہوں نے میرے ساتھ ہمدردی کی ہے،عمران خان کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میری بہادری کی تعریف کی ،انہوں نے کہا کہ میں ایک اکلوتے شہید بیٹے کا باپ ہوں،میں کسی باپ سے ان کے بیٹے کی جان کیسے لے سکتا ہوں،یہ کہنا غلط ہے کہ تحریک انصاف کے کارکن کا قتل میرے اشارے پر ہوا ہے ،شہید کارکن میرا بھی بیٹا ہے ،کوشش کروں گا کہ مقتول کے اصل قاتلوں کو گرفتار کیا جائے اور اس حوالے سے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کو تیار ہوں،انہوں نے کہا کہ میں کسی قتل کے واقعہ میں ملوث نہیں ہوں،مقتول کے والد نے عدالت میں بیان دیا ہے کہ میاں افتخار حسین میرے بزرگ ہیں اور انہوں نے میرے بیٹے کو قتل نہیں کیا ہے اور نہ ہی میں نے میاں افتخار کیخلاف مقدمہ درج کرایا ہے،انہوں نے کہا کہ مقتول کے والد کا بیان سن کا حیران ہوں کہ میرے خلاف کس نے ایف آئی آر درج کرائی ہے،انہوں نے کہا کہ میری بھر پورکوشش ہے کہ قاتلوں کو سامنے لاﺅں ،صوبائی حکومت کیس میں سیاسی مداخلت نہ کرے۔(

مزید پڑھئے:چینی خاتون شادی کی خواہش مند لیکن دولہے کے لیے شرائط اتنی سخت کہ جان کر آپ بھی چکرا جائیں گے

 

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…